جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور اس کے زیر قبضہ کشمیر کی واپسی پر بات ہو گی :جیسوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-30
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

نئی دہلی//(یو این آئی)
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کی کھلی پیشکش پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے ہندوستان نے آج کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان کی طرف سے دی گئی فہرست کی بنیاد پر دہشت گردوں کو ہمارے حوالے کرنے اور جموں و کشمیر کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ حصے کو خالی کرانے پر ہی بات چیت ہوگی۔
پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے اپنے غیر ملکی دورے کے دوران مذاکرات کی بار بار پیشکشوں پر ہندوستان کے ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا’’جہاں تک پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کا تعلق ہے ، ہمارا موقف واضح ہے ، ہمارے درمیان کوئی بھی تعلق یا رابطہ دو طرفہ ہونا چاہیے ۔ ہم اس بات کا اعادہ کرنا چاہیں گے کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان کی طرف سے دی گئی فہرست کی بنیاد پر دہشت گردوں کو ہمارے حوالے کرنے اور جموں و کشمیر پر بات چیت اس وقت ہوگی جب پاکستان اپنے غیر قانونی قبضے میں جموں و کشمیر کا علاقہ خالی کرکے ہمارے حوالے کرے گا‘‘۔
جیسوال نے کہا’’جہاں تک سندھ طاس معاہدہ کا تعلق ہے ، یہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک کہ پاکستان قابل اعتبار اور مکمل طور پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت بند نہیں کرتا۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں، دہشت اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، دہشت اور تجارت ساتھ نہیں چل سکتے ، اور پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے ‘‘۔
آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی مختلف ریلیوں اور ان میں حکومت پاکستان کے رہنماؤں اور فوجی افسران کی موجودگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعریف کرنا، انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کرنا اور انہیں بڑا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہمارے لیے بالکل بھی حیران کن نہیں ہے ۔’’ اس سے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو حکومت اور فوج کی حمایت حاصل ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ کے دورے سے پہلے پونچھ میں سکیورٹی مزید مستحکم

Next Post

’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.