جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے لوگ خود بخود بھارت واپس آئیں گے‘

اسلام آباد کے ساتھ ممکنہ بات چیت صرف دہشت گردی اور اس کے زیر قبضہ کشمیر کے بارے میں ہوگی:وزیر دفاع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-30
in اہم ترین
A A
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//(ندائے مشرق ڈیسک)
وزیر دفاع‘ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر (پی او کے) کے لوگ بھارتی خاندان کا حصہ ہیں، اور وہ دن دور نہیں جب وہ رضا مندی سے بھارت کے مرکزی دھارے میں واپس آئیں گے۔
سی آئی آئی بزنس سمٹ میں خطاب کے دوران، وزیر دفاع نے کہا ’میک ان انڈیا‘ دفاعی شعبے میں ملک کی قومی سلامتی کا ایک لازمی جزو رہا ہے اور اس نے آپریشن سندور کے دوران دہشت گردی کے خلاف بھارت کے مؤثر اقدامات میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کے حوالے سے بھارت کی پالیسی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ نئی دہلی نے دہشت گردی کے خلاف اپنی حکمت عملی اور ردعمل کو ’نیا ڈیزائن‘ اور ’نئی تعریف‘ دی ہے اور اسلام آباد کے ساتھ ممکنہ بات چیت صرف دہشت گردی اور اس کے زیر قبضہ کشمیر کے بارے میں ہوگی۔
وزیر دفاع کاکہنا تھا’’میں یقین رکھتا ہوں کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے لوگ ہمارے اپنے ہیں، ہمارے خاندان کا حصہ ہیں‘‘۔
راج ناتھ نے کہا’’ہمیں مکمل یقین ہے کہ جو ہمارے بھائی آج جغرافیائی اور سیاسی طور پر ہم سے جدا ہیں، وہ بھی ایک دن اپنی روح کی آواز سنتے ہوئے ہندوستان کی دھارے میں واپس آئیں گے‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ پی او کے میں زیادہ تر لوگ ہندوستان کے ساتھ ’گہرا تعلق‘ محسوس کرتے ہیں اور ان میں سے صرف چند ہی ’گمراہ‘ ہوئے ہیں۔ ان کاکہنا تھا’’ہندوستان ہمیشہ دلوں کو جوڑنے کی بات کرتا ہے، اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ محبت، اتحاد اور سچائی کے راستے پر چل کر وہ دن دور نہیں جب ہمارا اپنا حصہ، پی او کے، واپس آئے گا اور کہے گا، میں ہندوستان ہوں، میں لوٹ آیا ہوں‘‘۔
پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام میں، سنگھ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کا کاروبار کوئی منافع بخش نہیں ہے اور اس کی قیمت بہت بھاری ہوگی جیسے اسلام آباد نے اب محسوس کیا ہے۔
اپنے بیان میں، سنگھ نے بھارت کی اندرونی دفاعی صلاحیتوں پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی برآمدات۱۰ سال پہلے ایک ہزار کروڑ روپے سے کم تھیں لیکن اب یہ ۲۳۵۰۰ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
سنگھ نے کہا ’’آج، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ دفاع میں ’میڈ ان انڈیا‘ بھارتی سلامتی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے، انہوں نے کہا۔بھارت کے گھریلو نظام نے آپریشن سندور کے دوران پوری دنیا کو حیران کردیا جب ہمارے پلیٹ فارم اور نظام نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا’’آج، ہم نہ صرف لڑاکا طیارے یا میزائل سسٹمز بنا رہے ہیں بلکہ ہم نئی نسل کی جنگی ٹیکنالوجی کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مقبوضہ کشمیر اب ہمارا ہو گا‘

Next Post

سرحدی باشندوں کیلئے محفوظ رہائش ضروری، حکومت فوری اقدام کرے :بھلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلا نے جموں [؟] ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

سرحدی باشندوں کیلئے محفوظ رہائش ضروری، حکومت فوری اقدام کرے :بھلا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.