پیر, مئی 26, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھدرواہ میں۳۷موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ خدمات معطل

’ معطلی ملک کی خودمختاری اور یکجہتی کے مفاد میں ضروری تھی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-25
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈی سی آفس سرینگر کا ملازم کروڑوں کے اثاثوں کا مالک

حبہ کدل میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان خاکستر

جموں//
جموں و کشمیر کے حساس خطے بھدرواہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ۷۴موبائل ٹاورز پر موبائل ڈیٹا اور پبلک وائی فائی خدمات کو پانچ روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔
حکام نے انٹرنیٹ سروس کی اس عارضی بندش کو ملک دشمن عناصر کی ممکنہ سرگرمیوں کو روکنے کی تدبیر قرار دیا ہے ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی کا فیصلہ جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص علاقے میں انٹرنیٹ کا استعمال ممکنہ طور پر شرپسند اور تخریبی عناصر کے ہاتھوں امن و امان کو بگاڑنے کے لیے کیا جا سکتا ہے ۔
آرڈر میں تحریر ہے کہ یہ پابندی ملک کی سالمیت، خودمختاری، اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے ۔ حکم کے مطابق، ۲۲مئی کی شام۸بجے سے۲۷مئی کی شام۸بجے تک ریلائنس جیو اور ایئرٹیل نیٹ ورکس کے ان۷۴ ٹاورز پر موبائل انٹرنیٹ اور عوامی وائی فائی کی تمام خدمات معطل رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ کی یہ معطلی خاص طور پر ان بالائی علاقوں میں کی گئی ہے جو ضلع کٹھوعہ کی سرحد سے جُڑے ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ ماضی میں بھی تخریبی سرگرمیوں کے حوالے سے زیر بحث رہا ہے ۔
گزشتہ برس یہاں کچھ مشتبہ دہشت گردوں کی دراندازی کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو خصوصی نگرانی میں رکھا ہوا ہے ۔
یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن (عارضی معطلی) قواعد۲۰۲۴کے تحت کیا گیا ہے ، جس کے تحت آئی جی پی مجاز افسر کے طور پر انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا حکم دے سکتے ہیں۔ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو باقاعدہ طور پر اس ضمن میں ہدایات دی جا چکی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا:پولیس سربراہ کا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

Next Post

کشتواڑ کے چھاترو میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ڈی سی آفس سرینگر کا ملازم کروڑوں کے اثاثوں کا مالک

2025-05-25
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

حبہ کدل میں آتشزدگی، ایک رہائشی مکان خاکستر

2025-05-25
وادی بھر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سلسلہ عروج پر
مقامی خبریں

کشمیر میں کھیتوں میں دھان کی پنیری لگانے کا سیزن جوبن پر

2025-05-25
مربوط کاوشوں سے 6 تا 12 مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے :الطاف کلو
مقامی خبریں

مربوط کاوشوں سے۶تا۱۲مہینوں میں شعبہ سیاحت کوبحال کیا جا سکتا ہے:الطاف کلو

2025-05-25
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اننت ناگ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط

2025-05-24
سری نگر ہوائی اڈے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
مقامی خبریں

فضائیہ نے طوفان میں پھنسے انڈیگو طیارہ کو محفوظ طریقہ سے اتارنے میں مکمل مدد فراہم کی

2025-05-24
مقامی خبریں

چنار کور کے سربراہ کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

2025-05-24
کانگریس کا جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ
مقامی خبریں

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کو کھولا جائے :کانگریس

2025-05-24
Next Post
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک

کشتواڑ کے چھاترو میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.