منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اب لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں:وزیر اعلیٰ

عمر کی گولہ باری سے ہو ئے نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-13
in اہم ترین
A A
اب لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں:وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

جموں//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے پیر کے روز پونچھ اور سرنکوٹ کے دورہ کے دوران کہا ہے کہ حالیہ پاکستانی گولہ باری نے ریاست میں ’جنگ ‘جیسی صورتحال پیدا کر دی تھی، تاہم اب جب کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان عسکری سطح پر مفاہمت ہو چکی ہے ، لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا ’’پونچھ شہر کا۸۰سے۹۰فیصد حصہ خالی ہو چکا تھا، لوگ گولہ باری کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔ لیکن اب جب کہ گولہ باری بند ہو چکی ہے ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ واپس آئیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کابینہ وزیر جاوید رانا، مشیر ناصر اسلم وانی، ایم ایل اے اعجاز جان اور اپنے بیٹوں ضمیر اور ظاہر کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے۱۳قیمتی جانیں کھو دی ہیں، میرا مقصد ان گھروں تک پہنچنا ہے جہاں یہ المیہ پیش آیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا جب توپ کے گولے براہِ راست رہائشی علاقوں اور قصبوں کے بیچوں بیچ گرے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ اس نوعیت کی صورتحال میں قیمتی جانوں کے نقصان کو روکنے کے لیے باقاعدہ بنکرز تعمیر کیے جانے چاہئیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ تمام متاثرہ اضلاع پونچھ، راجوری، جموں، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ کے ضلعی حکام کو انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینے اور معاوضے کیلئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
عمرعبداللہ نے ان افواہوں کو بھی مسترد کیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ حملوں کے دوران کچھ افسران نے اپنی پوسٹیں چھوڑ دی تھیں۔’’یہ سراسر جھوٹ ہے ، ایک بھی ڈپٹی کمشنر نے اپنی ذمہ داری نہیں چھوڑی۔ میڈیا کے کچھ حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ باتیں افسوسناک ہیں‘‘۔انہوں نے پاکستانی فوج کے پروپیگنڈا کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پروپیگنڈا کرتے رہیں گے‘ لیکن زمینی حقائق آپ کو بھی معلوم ہیں اور دنیا کو بھی۔
وزیر اعلیٰ نے پونچھ کے لوگوں کی بین المذاہب ہم آہنگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود، ہندو، مسلمان اور سکھ برادریوں نے اتحاد و یکجہتی کی روایت برقرار رکھی۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ حکومت کا اگلا قدم معاوضہ اور بحالی ہوگا۔ اب تک ہماری ترجیح جانیں بچانا تھی، لیکن اب جب کہ سیز فائر قائم ہو چکا ہے ، ہم معاوضے کی طرف بڑھیں گے ۔
اس سے پہلے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو پونچھ کے ایک سرکاری اسپتال کا دورہ کیا جہاں پاکستانی گولہ باری سے زخمی ہونے والے زیر علاج ہیں۔انہوں نے اس دوران زخمیوں کا حال دریافت کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر اعلیٰ بعد میں امر جیت سنگھ کے اہلخانہ سے بھی ملے جو حالیہ پاکستانی گولہ باری میں جاں بحق ہوئے تھے ۔انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی اور انہیں حکومت کی طرف ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
عمر عبداللہ نے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’سرحد پار سے حالیہ گولہ باری کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج صبح سویرے پونچھ پہنچا‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں ان کنبوں سے ملاقات کروں گا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے تاکہ میں اپنی تعزیت پیش کروں۔ بعد میں، میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے اور جنگ بندی کے بعد امدادی اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کروں گا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
واضح رہے کہ۲۲؍اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستانی مسلح افواج کی طرف سے پاکستان میں نو ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد۷مئی سے پاکستان کی جانب سے شدید گولہ باری اور ڈرون حملوں میں کئی افراد کی موت واقع ہوئی جن میں جموں و کشمیر انتظامیہ کا ایک سینئر افسر بھی شامل ہے ۔تاہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان۱۰مئی کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدوں پر خاموشی اور سکون ہے ۔
فوج نے پیر کو بتایا’’جموں و کشمیر اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دیگر علاقوں میں رات بڑی حد تک پرامن رہی‘‘۔انہوں نے کہا’’حالیہ دنوں میں پہلی پرسکون رات رہی کوئی بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہندوستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘

Next Post

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.