سرینگر//
جموںکشمیر حج کمیٹی نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر ۲حج پروازوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔
کمیٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر۷مئی کی فلائٹ نمبر ایس جی۵۲۰۷ ؍اور۸مئی کی فلائٹ نمبر ایس جی۵۲۰۸کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو مطلع کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق آج۳۲۰عازمین پر مشتمل ایک پرواز سرینگر سے مدینہ جانے والی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر سے۴مئی کو مقدس حج کا فریضہ انجام دینے کیلئے۱۷۸عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ روانہ ہوا تھا۔