جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل

اوڑی اور راجوری کے سیکڑوں میں بھی پاکستان کی شدید گولہ باری سے نقصان‘ درجنوںکنبے نقل مکانی پر مجبور، حالات کشیدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-08
in اہم ترین
A A
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
پاکستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی شدید شیلنگ کے نتیجے میں بدھ کو جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کم از کم۱۵عام شہری ہلاک اور۶۰دیگر زخمی ہو گئے ، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سب سے زیادہ تباہی پونچھ ضلع میں دیکھی گئی جہاں تمام ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ متعدد دیہات میں گھروں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ یہ شیلنگ ہندوستانی افواج کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ’آپریشن سندور‘کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر میں واقع دہشت گرد تنظیموں کے نو ٹھکانوں پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد شروع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پونچھ کے بالاکوٹ، مینڈھر، کرشنا گھاٹی، گلپور اور کرنی علاقوں میں شیلنگ سب سے زیادہ شدید رہی۔ حکام کے مطابق، پونچھ بس اسٹینڈ تک کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بعض ہلاک شدگان کی شناخت بلوندر کور عرف روبی، محمد زین خان ، زویا خان ، محمد اکرم ، امرک سنگھ ، محمد اقبال ، رنجیت سنگھ ، شکیلہ بی ، امرجیت سنگھ ، مریم خاتون ، وہان بھارگو اور محمد رفعی کے بطور کی گئی ہے ۔
ادھر بارہمولہ کے اُوڑی سیکٹر میں بھی گولہ باری سے دس افراد زخمی ہوئے ، جن میں پانچ بچے شامل ہیں۔ راجوری میں تین افراد زخمی ہوئے ، جبکہ کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں گولہ لگنے سے کئی رہائشی مکانات میں آگ لگ گئی۔
ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار کے مطابق، جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں۔
فوج کے شعبہ اطلاعات نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ بھمبر گلی پونچھ اور راجوری میں پاکستانی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹلری فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔
دریں اثنا پاکستانی افواج کی تازہ شیلنگ کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پونچھ، راجوری، اور اوڑی کے متاثرہ علاقوں میں لوگ زیر زمین بنکروں، اسکولوں، پنچایت گھروں اور دیگر سرکاری عمارات میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ کئی خاندان رات کے وقت کھلے میدانوں میں قیام کرنے پر مجبور ہیں۔
حکام کے مطابق، پونچھ کے بالاکوٹ، کرنی، مینڈھر، گلپور، اور کرشنا گھاٹی علاقوں میں پاکستانی شیلنگ نے شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے ۔ درجنوں مکانات، گاڑیاں اور دیگر املاک تباہ ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ان علاقوں سے لوگوں کو نکال کر قریبی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔
متاثرین کو ابتدائی طور پر سرکاری اسکولوں اور پنچایت گھروں میں رکھا جا رہا ہے جہاں بنیادی طبی سہولیات، خوراک، پینے کا پانی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، جن لوگوں نے اپنے گھر چھوڑے ہیں، ان میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے ۔ مرد حضرات اپنے علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے رُکے ہوئے ہیں۔ تاہم، شیلنگ کی شدت اور تواتر کے باعث مرد بھی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ دیہات سے نقل مکانی کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔’ہم نے ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کیے ہیں، جہاں لوگوں کی شکایات سننے اور امداد فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں چوبیس گھنٹے موجود ہیں‘۔
دوسری جانب، فوج نے سرحدی دیہات میں پہلے سے بنائے گئے زیر زمین بنکروں کی حفاظت سخت کر دی ہے اور مقامی لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں بنکروں میں پناہ لیں۔
ادھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مختلف سیکٹروں، خصوصاً پونچھ، اوڑی اور راجوری میں پاکستانی افواج کی جانب سے کی گئی شدید شیلنگ کے نتیجے میں سینکڑوں کنبے اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے زیر زمین بنکروں، اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ کئی دیہات ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شیلنگ کا سلسلہ گزشتہ رات سے مسلسل جاری ہے ، جس کے دوران دس عام شہری ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
شیلنگ کے سبب متعدد رہائشی مکانات، دکانیں، زرعی کھیت اور مویشی بھی تباہ ہوئے ہیں۔عینی شاہدین اور مقامی سرپنچوں کے مطابق پاکستانی رینجرز نے نہ صرف کنٹرول لائن کے قریب واقع شہری علاقوں کو نشانہ بنایا بلکہ جنگی طرز کا بھاری اسلحہ بھی استعمال کیا۔
ایک مقامی رہائشی نے یو این آئی کو بتایا:‘گولے اتنے بھاری تھے کہ زمین لرز اُٹھی۔ ہم رات بھر بچوں کو لے کر قریبی بنکر میں بیٹھے رہے ۔ صبح جب باہر نکلے تو مکان ملبے کا ڈھیر بن چکا تھا۔’
سکیورٹی اداروں نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شیلنگ میں۸۲؍ایم ایم اور ۱۲۰؍ایم ایم مارٹر گولوں کے علاوہ راکٹ لانچر جیسے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں، جو عموماً جنگی جھڑپوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے اپنی جان بچانے کیلئے رات کے اندھیرے میں نقل مکانی شروع کی۔ تحصیل منڈی، کرالہ گنڈ، مینڈھر اور نوشہرہ میں قائم کیے گئے عارضی ریلیف کیمپوں میں اب تک سینکڑوں کنبے منتقل ہو چکے ہیں۔ ان کیمپوں میں خوراک، ادویات، بستر اور دیگر ضروریات کی فراہمی محدود ہے ۔
ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی سے تعلق رکھنے والی ایک متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا’’ہمارے پاس نہ کھانے کو ہے ، نہ سونے کو جگہ۔ بچے خوف سے کانپتے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کب گھر واپس لوٹ پائیں گے ‘‘۔
ریڈ کراس اور مقامی رضاکار تنظیمیں ان کیمپوں میں ابتدائی امدادی کام انجام دے رہی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام، بجلی اور پانی کی عدم دستیابی نے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے تمام سرحدی چوکیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے ۔ فوجی ترجمان کے مطابق’شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے ۔ افواج پوری مستعدی سے نہ صرف دفاع کر رہی ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر جوابی کارروائی بھی کی گئی ہے ‘۔
ادھر، مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر ممکن امدادی اقدامات تیز کریں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ہنگامی میٹنگ طلب کرکے نقل مکانی کرنے والے کنبوں کے لیے فوری امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

Next Post

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.