جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا ‘

پہلے یہ پانی باہر جاتا تھا لیکن اب اس کا استعمال ہندوستان کے مفادات کیلئے کیا جائے گا:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-07
in اہم ترین
A A
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

’’پہلے ووٹ بینک کی سیاست جیسے مختلف وجوہات کی بنا پر بڑے فیصلوں کو روک دیاجاتا تھا‘
سرینگر//(ویب ڈیسک)
نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان کی طرف پانی کے بہاؤ کو روکنے کے حکومت کے ارادے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شام کہا کہ ہندوستان کے دریاؤں کا پانی اب ملک کے مفادات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
مودی نے کہا’’ہندوستان کا پانی پہلے باہر جاتا تھا‘‘۔
اے بی پی نیٹ ورک کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ اب اس کا استعمال ہندوستان کے مفادات کیلئے کیا جائے گا اور ملک کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا’’بھارت کا پانی، بھارت کے حق میں بہے گا‘‘۔
وزیر اعظم مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان کی طرف جانے والے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے اقدامات کر رہی ہے اور جہلم پر کشن گنگا پروجیکٹ سے پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
بھارت نے ۲۲؍ اپریل کو کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے درجنوں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے ساتھ چھ دہائیوں پرانا سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے۔
اس کے بعد سے سرکاری عہدیداروں کاکہنا ہے کہ حکومت ہندوستانیوں کے فائدے کے لئے ندی کے پانی کو استعمال کرنے کے طریقوں کی تلاش کر رہی ہے۔
عالمی بینک کی ثالثی میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت اور پاکستان کے درمیان چھ دریاؤں سندھ، جہلم، چناب، راوی، بیاس اور ستلج کا پانی تقسیم کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے گزشتہ ۱۰ سالوں میں بہت سے سخت فیصلے کیے ہیں جو قومی مفاد میں تھے لیکن سیاسی عزم کے فقدان کی وجہ سے پچھلی حکومتوں نے ان پر عمل درآمد نہیں کیا۔
مودی نے کہا کہ بڑے فیصلے کرنے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہم ملک کے مفادات کو اولین ترجیح دیں۔ ’’بدقسمتی سے کئی دہائیوں تک سوچنے کا عمل کچھ اور تھا اور ملک کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ ایک وقت تھا جب کوئی بھی بڑا فیصلہ لینے سے پہلے کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے کہا جاتا تھا کہ دنیا کیا سوچے گی۔ ووٹ بینک کی سیاست وغیرہ جیسے مختلف وجوہات کی بنا پر بڑی اصلاحات اور بڑے فیصلوں کو روک دیا گیا۔ کوئی بھی ملک اس طرح ترقی نہیں کر سکتا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ملک اس وقت آگے بڑھتا ہے جب فیصلے صرف ایک پیرامیٹر پر مبنی ہوتے ہیں اور وہ ہے قوم سب سے پہلے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان نے پہلے ملک کی اس پالیسی پر عمل کیا ہے اور آج ہم اس کے نتائج دیکھ رہے ہیں۔ ’’گزشتہ۱۰/۱۱ سالوں میں حکومت نے ایک کے بعد ایک بڑے فیصلے کیے ہیں جنہیں روک دیا گیا تھا‘‘۔
مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کام کر سکتی ہے، گزشتہ ایک دہائی میں۲۵کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے اور پوری دنیا کو وہ پیغام ملا ہے جو جمہوریت دے سکتی ہے۔
اس دوران حکمران جماعت بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے سوشل میڈیا پر سلال ڈیم کے بند سپل ویز کی ویڈیو شیئر کی ہے اور لکھا ہے ’ ’انڈیا کے مفاد میں سخت فیصلے لینے کے لیے سیاسی عزم کی ضرورت ہوتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے فیصلوں سے یہ ثابت کیا ہے‘‘۔
خبر رساں ادارے اے این آئی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے گیٹ بند ہونے کے بعد دریائے چناب میں پانی کی سطح میں خاطر خوا کمی واقع ہوئی ہے۔
جموںکے ضلع ریاسی میں واقع سلال ڈیم ایک راک فل ڈیم ہے اور ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریباً ۲۳ کلومیٹر دور ہے۔
سلال ڈیم پروجیکٹ ایک ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ہے جس سے پیدا ہونے والی بجلی کشمیر کے ساتھ ساتھ اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، دہلی، ہماچل پردیش، چندی گڑھ اور راجستھان کو مہیا کی جاتی ہے۔
اس منصوبے سے تقریباً ۶۹۰ میگاواٹ حاصل ہوتی ہے۔ یہ انڈین حکومت کے تحت کام کرنے والی نیشنل ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن کا پروجیکٹ ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں اْن میں دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت دریائے جہلم، چناب اور سندھ کے بیشتر پانی تک پاکستان کو رسائی دینے کا پابند ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

Next Post

فضائیہ آج سے پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر جنگی مشقوں کا انعقاد کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
پاکستان کو ایف ۱۶ لڑاطیاروں کیلئے امدادی پیکیج دینے پر راجناتھ نے امریکہ کو بھارت کی تشویش سے آگاہ کیا

فضائیہ آج سے پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر جنگی مشقوں کا انعقاد کرے گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.