ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دراندازی روکنے کیلئے فوجی نگرانی مزید سخت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-06
in مقامی خبریں
A A
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے فوج نے اپنی نگرانی اور چوکسی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے ۔
پاکستانی رینجرس کی طرف سے مسلسل فائرنگ اور دراندازی کی کوششوں کے پیش نظر ہندوستانی فوج نے اپنے دفاعی اقدامات مزید مستحکم کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ایل او سی کے مختلف سیکٹروں میں فوج کی نگرانی کا عمل مزید مضبوط کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد گروہ کو دراندازی کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔ بھارتی فوج نے علاقے میں فوجی چوکسی کو بڑھا کر سرحدوں کو مزید محفوظ بنایا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ‘پاکستانی فوج فائرنگ کی آڑ میں دہشت گردوں کو ایل او سی کے اس پار سے دراندازی کے لیے کور فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، لیکن ہندوستانی فوج مکمل چوکسی کے ساتھ ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔’معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر گزشتہ گیارہ دنوں سے لگاتار گولہ باری جاری رہنے کی وجہ سے لوگ گھروں کو چھوڑنے کے بجائے رات کے اوقات میں اپنے بینکروں میں قیام کر رہے ہیں۔
ملٹری ذرائع کے مطابق سرحد پر تعینات دستے مسلسل ہائی الرٹ پر ہیں جبکہ جدید نگرانی کے آلات، ڈرونز، سینسرز اور تھرمل امیجنگ کیمروں کے ذریعے نقل و حرکت پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے ۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ مسلسل گولہ باری کے پیش نظر نگرانی کے تمام پہلوؤں کو ازسر نو منظم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کو فوری طور پر روکا جا سکے ۔
ذرائع کے مطابق’’ایل او سی کے حساس علاقوں میں گشت کی شدت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ رات کے وقت علاقے کو روشن کرنے کیلئے فضا میں روشنی والی گولیاں داغی جا رہی ہیں‘‘۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر ایک اہم گفتگو ہوئی تھی، جس میں بھارت نے پاکستان کو انتباہ دیا تھا۔ اس کے باوجود، سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی۔
دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بار بار فائرنگ دراصل بھارت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو دراندازی کا موقع ملے۔تاہم ہندوستانی فوج کی بروقت اور موثر کارروائی نے اب تک ہر ایسی کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل او سی پر کشیدگی جاری،پاکستان کی مسلسل گیارہوں روز بلا اشتعال فائرنگ

Next Post

پولیس کی اکھنور سیکٹر میں چناب کو پیدل عبور کرنے کے خلاف وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پولیس کی اکھنور سیکٹر میں چناب کو پیدل عبور کرنے کے خلاف وارننگ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.