پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل او سی پر کشیدگی جاری،پاکستان کی مسلسل گیارہوں روز بلا اشتعال فائرنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-06
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا وہاں موجود جوانوں نے موثر جواب دیا۔
ایک فوجی ترجمان نے بتایا’’۴ور۵مئی۲۰۲۵ کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی چوکیوں نے جموں و کشمیر میں کپوارہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور کے بالمقابل علاقوں میں ایل او سی کے پار بلا اشتعال چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہاں موجود جوانوں نے اس کا موثر و متناسب جواب دیا۔
تاہم کسی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔یہ لگاتار گیارہوں بار ہے کہ جب پاکستانی فوج کی طرف سے جموں وکشمیر کے سرحدوں کو نشانہ بنا یا گیا جس سے سرحدی بستیوں میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان۲۹؍اپریل کو ہاٹ لائن پر بات چیت کے باوجود جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ ۲۲؍اپریل کو پہلگام میں بہیمانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوا تھا جس میں۲۵سیاحوں اور ایک مقامی باشندے کی موت ہوئی تھی۔
ادھر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جموں خطے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع دیہات میں رہنے والے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے ۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں اس وقت بے یقینی اور خوف کی کیفیت طاری ہے ۔ ہر روز صبح و شام دور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں اور کسی کو یہ یقین نہیں کہ اگلا گولہ کہاں گرے گا۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مجموعی طور پر۳۳۲۳کلومیٹر طویل سرحد قائم ہے ، جس میں سے۲۲۱کلومیٹر بین الاقوامی سرحد (آئی بی) اور۷۴۴ کلومیٹر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) جموں و کشمیر میں واقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے پانچ آئی ای ڈیز اور تخریبی مواد برآمد

Next Post

دراندازی روکنے کیلئے فوجی نگرانی مزید سخت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی

دراندازی روکنے کیلئے فوجی نگرانی مزید سخت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.