اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستانی خاتون کے ساتھ اپنی شادی چھپانے پر سی آر پی ایف جوان برطرف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-03
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پاکستانی خاتون کے ساتھ اپنی شادی چھپانے پر سی آر پی ایف جوان برطرف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

جموں/۳مئی
سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ہفتہ کے روز اپنے ایک اہلکار کو ایک پاکستانی خاتون سے اپنی شادی چھپانے پر یہ کہتے ہوئے برطرف کردیا کہ اس کا طرز عمل قومی سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے۔
سی آر پی ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آر پی ایف کی 41ویں بٹالین کے سی ٹی جی ڈی‘ منیر احمد کو ایک پاکستانی شہری سے اپنی شادی چھپانے اور جان بوجھ کر ویزا کی میعاد سے زیادہ جان بوجھ کر پناہ دینے کے الزام میں فوری طور پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے اقدامات سروس کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ پائے گئے ہیں۔
سی آر پی ایف کی یہ کارروائی منیر احمد کو حساس جموں و کشمیر زون سے بھوپال منتقل کیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
احمد نے 2023 میں سی آر پی ایف سے پاکستان کے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی منال خان سے شادی کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ تاہم محکمہ کی جانب سے ان کی درخواست پر فیصلہ کرنے سے پہلے احمد نے 24 مئی 2024 کو خان سے شادی کر لی تھی اور یہ شادی بھارت اور پاکستان کے علماءنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی تھی۔
یہ معاملہ اس ہفتے کے اوائل میں اس وقت سامنے آیا تھا جب منال خان کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کی روشنی میں ہندوستان کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کے بعد جموں سے ان کے آبائی ملک واپس بھیج دیا گیا تھا۔
انہیں 30 اپریل کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ملک بدری سے آخری وقت میں راحت دی تھی۔ منال جموں سے اٹاری بارڈر کے لئے روانہ ہوئی تھیں جب ان کے وکیل نے انہیں عدالت کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا۔
”سی آر پی ایف کانسٹیبل منیر احمد کی شادی ڈھائی ماہ قبل پاکستانی شہری منال خان سے ہوئی تھی“۔ سی آر پی ایف جوان کی اہلیہ کے وکیل انکش شرما نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ وہ وزٹنگ ویزا پر ہندوستان آئی تھی اور پھر طویل مدتی ویزا کے لئے درخواست دی۔
شرما نے مزید کہا کہ منال خان طویل مدتی ویزا کےلئے انٹرویو کے لئے پیش ہوئیں اور انہیں طویل مدتی ویزا دینے کے لئے وزارت داخلہ کو مثبت سفارشات بھیجی گئیں۔
وکیل کاکہنا تھا”پہلگام حملہ ہوا، اور اس کے پاس طویل مدتی ویزا نہیں تھا، اس لیے اسے اٹاری بارڈر بھیج دیا گیا۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اور سماعت ہوئی، عدالت نے ایک عبوری حکم جاری کیا۔ اس کے بعد انہیں واپس جموں بھیج دیا گیا“۔
اس سے قبل منال نے بھارتی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ خاندانوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دے۔
منال خان نے کہا”ہمیں فیملی کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ ہم حملے میں بے گناہوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے“۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پہلگام حملے کے بعد عمر کی مودی سے پہلی ملاقات

Next Post

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.