اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیرا علیٰ کا جموںکشمیرمیں جاری قومی شاہراہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

بروقت تکمیل ، بحالی اور سٹریٹجک کوآرڈی نیشن پر زور/’تاخیر کا مطلب معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-01
in اہم ترین
A A
وزیرا علیٰ کا جموںکشمیرمیں جاری قومی شاہراہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج جموں کشمیر میں اہم قومی شاہراہوں، ایکسپریس وے اور ٹنل پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں بنیادی ڈھانچے کے اہم کاموں کی بروقت اور مؤثر انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے رُکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور ایجنسیوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کو این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈِی سی ایل ، بی آر او اور پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ چلائے جارہے بڑے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری تعمیراتِ عامہ بھوپندر کمار نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن میں بتایا کہ مختلف مراحل میں تقریباً ۱۸۰۰ کلومیٹر طویل درجن سے زائد بڑی شاہراہوں اور ایک ایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔ ان میں قومی شاہراہ۴۴ (جموں۔سرینگر)‘ این ایچ۱۴۴؍اے (جموں۔راجوری۔پونچھ) اور دہلی۔امرتسر۔کٹرا ایکسپریس وے (این اِی۵) جیسے تزویراتی اہمیت کے حامل منصوبے شامل ہیں۔
میٹنگ میں ۱۲ بڑے ٹنل پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں زوجی لاٹنل، زیڈمور ٹنل، پنتھل ۔مگرکوٹ ٹنل اور دیگر منصوبے شامل ہیں اورجن میں کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
کمشنر سیکرٹری مائننگ وِکرم جیت سنگھ نے تعمیراتی مواد کی دستیابی اور کان کنی کی اجازت سے متعلق امور پر روشنی ڈالی اور کچھ زیر اِلتوا ٔمسائل کو اُجاگر کیا جن پر مناسب فورمز پر توجہ کی ضرورت ہے۔
مشیر ناصر اسلم وانی نے ٹریفک کے اہم دباؤ والے مقامات کی نشاندہی کی اور عملی تخفیفی اَقدامات کی تجاویز دیں۔اُنہوں نے جاری شاہراہوں کے ڈیزائن میں طویل مدتی ٹریفک مینجمنٹ کی خصوصیات کو شامل کرنے پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے منصوبہ وار مسائل اور رُکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور جموں و کشمیر کے علاقائی دائرہ اِختیار میں موجود دیرینہ رُکاوٹوں پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں تاخیر کا مطلب معاشی ترقی میں رُکاوٹ ہے، اس لئے تمام محکمے بروقت کلیئرنس اور فعال اِنتظامی سہولیت یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے زمین کے حصول، جنگلاتی منظوری اور یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں تاخیر پر تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ان امور کو سادہ اور تیز تر بنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے عوامی نقل مکانی اور جائیدادکے حصول کے معاملے پر منصفانہ، منصوبہ بند بحالی اور بروقت باز آبادکاری کی اہمیت پر زور دیا۔
اُنہوں نے بعض حصوں میں سیکورٹی سے متعلق رُکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ حفاظتی خدشات والے علاقوں میں سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل رابطہ کاری کے ذریعے منصوبے کے کاموں میں کوئی تاخیر نہ ہو۔
وزیراعلیٰ نے کہا،’’یہ منصوبے جموں و کشمیر کی مستقبل کی اِقتصادی ترقی کی مرکزی شاہراہیں ہیں، ان کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔‘‘
میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات شیتل نندا،، کمشنر سیکرٹری مائننگ ڈیپارٹمنٹ وِکرم جیت سنگھ، سیکرٹری ریونیو کمار راجیورنجن اور سیکرٹری تعمیراتِ عامہ (آر اینڈ بی) بھوپندر کمار کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اَتھارٹی آف اِنڈیا( این ایچ اے آئی)، نیشنل ہائی ویز اینڈ اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کا رپوریشن لمٹیڈ (این ایچ آئی ڈِی سی ایل)، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او)تعمیرات ِ عامہ محکمہ ( آر اینڈ بی )کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

متحد ہوکر پاکستان کو سبق سکھانے کا یہ صحیح وقت ہے:کانگریس

Next Post

پہلگام حملے پر ممکنہ ردعمل:سی سی ایس کی ایک اور میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
پہلگام حملہ:وزیر اعظم کی صدارت میں سی سی ایس کا کل ایک اور اجلاس طلب

پہلگام حملے پر ممکنہ ردعمل:سی سی ایس کی ایک اور میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.