نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کی سلامتی کمیٹی(سی سی ایس) نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کے ممکنہ ردعمل کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان جموں و کشمیر کی مجموعی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
سی سی ایس اس وقت ہوا جب ایک دن قبل وزیر اعظم مودی نے پہلگام حملے پر اعلی دفاعی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔
اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے شرکت کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز میٹنگ میں مودی نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کے ردعمل کے طریقہ کار ، اہداف اور وقت کا فیصلہ کرنے کیلئے’مکمل آپریشنل آزادی‘ حاصل ہے۔
اس میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، این ایس اے اجیت ڈوبھال اور تینوں افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہشت گردی کو شدید دھچکا دینے کا قومی عزم ہے۔