نئی دہلی//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے پر بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ سے قبل جمعرات کو یہاں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
راشٹرپتی بھون کے مطابق، دونوں مرکزی وزیر صدر سے ملنے آئے اور ان سے بات کی۔
راشٹرپتی بھون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میٹنگ کی تصویر جاری کرتے ہوئے یہ معلومات شیئر کیں۔
پہلگام حملے کے معاملے پر حکومت کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ سے قبل ہونے والی اس میٹنگ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق شاہ نے صدر جمہوریہ کو اپنے دورہ جموں و کشمیر اور وہاں کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں۲۶؍افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔