ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-20
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
رام بن میں قدرتی آفت، تین ہلاک، 100 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/20اپریل

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور اچانک سیلاب جیسی صورتحال کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہوئے افراد میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

ضلع کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کلبیر سنگھ نے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ضلع رام بن کے بگنہ علاقے میں ایک رہائشی مکان گر گیا، جس کی زد میں آکر تین افراد ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سنگھ نے بتایا ”گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش جاری ہے جس کے سبب دو ہوٹل، کئی دکانیں اور متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے “۔

ایس ایس پی کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اور اب تک ایک سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، اور موسم بہتر ہوتے ہی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

عین شاہدین کے مطابق ضلع رام بن میں رات بھر بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ رام بن کے اوپری پہاڑی علاقوں میں بھی بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے پیش نظر ریسکیو آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے ۔

ادھر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ رام بن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رات بھر شدید ژالہ باری، تیز ہوائیں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ”قومی شاہراہ بند ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تین قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ جائیدادوں کو بھی نقصان پہنچا ہے “۔

جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے بروقت اور موثر ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی کی بدولت کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

مرکزی وزیر نے یقین دہانی کرائی”ہر قسم کی امداد، مالی ہو یا دیگر نوعیت کی، فراہم کی جا رہی ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو ایم پی فنڈ سے ذاتی وسائل بھی استعمال کیے جائیں گے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں، ہم سب مل کر اس قدرتی آفت پر قابو پائیں گے “۔

دریں اثنا ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بن، راجہ عادل حمید گنائی نے کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر پانچ مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھروں کے گرنے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے ۔

گنائی نے کہا”میں خود جائے وقوعہ پر موجود ہوں۔ جیسے ہی بارش تھمتی ہے ، بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا“۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام مسافر محفوظ ہیں تاہم بعض ہلکی گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سکینہ یتو کا ژالہ باری پر اظہار تشویش،کولگام، شوپیاں انتظامیہ سے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا رام بن میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا رام بن میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.