پیر, جولائی 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میںمزید بارشوں کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-11
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۴ء۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ وادی کے ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں۲ء۴ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سرینگر میں اس دوران۸ء۲ملی میٹر اور شمالی ضلع کپواڑہ میں۳ء۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
ادھر خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے بانڈی پورہ ، گریز روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل احتیاطا روک دی ہے ۔
وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر ،جموں قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دوطرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم آج یعنی جمعرات کو مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے ۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسلپن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
مسافروں سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں نیز چٹانیں کھسک آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری قیام کرنے سے پرہیز کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ سرینگر، لیہہ شاہراہ پر بی آر او کی طرف سے اجازت کے بعد ہی ٹریفک کو بحال کیا جائے گا جبکہ تاریخی مغل روڈ ہنوز بند ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۰؍اپریل کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں کہیں۳۰ سے۴۰کلو میٹر بھی گھنٹہ رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ۱۱؍اپریل کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران صبح کے وقت پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ۱۲؍اور۱۷؍اپریل کو وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے ۔بعد ازاں وادی میں۱۸؍سے ۲۰؍اپریل تک موسم ایک بار پھر خراب رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوئزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ۹؍اور۱۰؍اپریل کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام آپریشنز معطل رکھیں۔
دریں اثنا وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے۲سے۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کشمیر میں سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم، سے کم درجہ حرارت۸ء۲ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے جبکہ جموں میں بھدرواہ سب سے سرد جگہ رہی ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت۰ء۱۰ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

علیحدگی پسندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں سرینگر اور پلوامہ میں چھاپے

Next Post

وقف ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ۱۶ اپریل کو سماعت کرے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 

وقف ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سپریم کورٹ۱۶ اپریل کو سماعت کرے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.