جموں/۵اپریل
پولیس نے جموںکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ مواد اپ لوڈ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔
پولیس نے کہا کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقررہ وقت پر تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے پیغامات/ویڈیوز کو شیئر یا فارورڈ کرنے سے پرہیز کریں۔
یہ جانکاری ڈوڈہ پولیس نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا”سوشل میڈیا سائٹ پر غیر ذمہ دارانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے ذمہ دار شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے “۔
پوسٹ میں کہا گیا”مذکورہ شخص کے خلاف مقررہ وقت پر تحت قانون کارروائی کی جائے گی“۔
پولیس پوسٹ میں مزید کہا گیا”ہوشیار رہیں‘فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے پیغامات/ویڈیوز کو شیئر یا فارورڈ نہ ک
ریں۔“