جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر کے عید گاہ میں ایک بار پھر نماز عید ادا نہیں کی جائیگی

جاری تعمیراتی کام کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ‘وقف بورڑ کا لنگڑا استدلال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-31
in اہم ترین
A A
عیدگاہ کو پائین شہر کاجدید ترین پلے گراؤنڈ کے طور پر تیار کیا جائے گا :پولے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ‘درخشاں اندرابی نے آج اعلان کیا کہ جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے اس سال سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں عید کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں حضرت بل درگاہ اور دیگر آستانوں، مساجد میں باجماعت نماز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔’’ سب سے بڑا اجتماع حضرت بل کے مزار پر ہوگا۔ وقف بورڈ کی جانب سے متعلقہ محکموں کے تعاون سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں‘‘۔
سرینگر کی عیدگاہ روایتی طور پر عید کے بڑے اجتماعات کا مرکزی مقام رہی ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، یہ اجتماعات سیکورٹی خدشات اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ اسلامی تعلیمات اور روایات کے مطابق عید الفطر کی اجتماعی نماز عیدگاہ سرینگر میں صبح۱۰بجے ادا کی جائے گی ۔
انجمن کے بیان میں کہا گیا تھا کہ نماز عید سے قبل۹بجے سے میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمرفاروق پیغام عید پر روشنی ڈالیں گے ۔’’ عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ میرواعظ کے مواعظ حسنہ اور خطاب سے استفادہ حاصل کرنے اور اجتماعی نماز میں شامل ہونے کے لئے بروقت عیدگاہ پہنچنے کی کوشش کریں‘‘۔
انجمن نے امید ظاہر کی ہے کہ حکام نمازِ عید کی پرامن طور پر ادائیگی اور خوش اسلوبی سے انعقاد میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہیں ڈالیں گے اور لوگوں کے دینی جذبات اور حقوق کا احترام کریں گے ۔
انجمن نے یہ بات زور دے کر کہی تھی کہ شبِ قدر اور جمعتہ الوداع کے مواقع پر جس طرح نماز کی ادائیگی پر قدغن لگائی گئی تھی، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ اور رنج و الم پیدا ہوا، ویسا افسوسناک طرز عمل عید الفطرکے مقدس موقع پر دہرایا نہ جائے ۔
اس دوران سربراہ انجمن میرواعظ کشمیر نے عید کی نماز کے تعلق سے تاریخی عیدگاہ سرینگر کا دورہ کر کے موقع پر انتظامات اور میدان کی حالت کا جائزہ لیا۔ معائنے کے بعد انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ موجودہ خشک موسم کے پیشِ نظر عید کی اجتماعِ نماز بخوبی ادا کی جا سکتی ہے ۔
انجمن نے جموں و کشمیر وقف بورڈ پر زور دیا ہے کہ اس موقع پر تمام لازمی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ ساتھ ہی عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ عید کی نماز میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ملی اجتماعیت ، وحدت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اورعید کی نماز کیلئے اپنی جائے نماز ساتھ لے کر آئیں۔
خراب موسم کی صورت میں عید الفطر کی نمازجامع مسجدسرینگر میں طے شدہ پروگرام کے مطابق ادا کی جائیگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیمپورہ سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

Next Post

ہندارہ میں۱۲لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

ہندارہ میں۱۲لاکھ روپے مالیت کی گاڑی ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.