سرینگر//
منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۱۲لاکھ رویے کی مالیت کی ایک گاڑی کو ضبط کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک گاڑی ماروتی سوئفٹ ڈزائر کو ضبط کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ گاڑی طاہر حبیب ڈار ولد حبیب اللہ ڈار ساکن جگر پورہ کپوارہ نامی ملزم کی ملکیت ہے جواین ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۲۹۔۲۱/۸کے تحت ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۳۸میں ملوث ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸(۱)ایف کے تحت انجام دی گئی اور گاڑی کو پولیس اسٹیشن ہندوارہ کی پولیس پوسٹ نے منشیات سے متعلق جرائم کے ذریعے حاصل کیے گئے اثاثوں کے خلاف قانونی کارروائی کے حصے کے طور پر منسلک کیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہندوارہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور منشیات کے کاروبار کو سپورٹ کرنے والے مالیاتی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
بیان میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع حکام کو دیں۔