جمعرات, مئی 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت پاکستان کی جنونی ذہنیت کو تبدیل نہیں کر سکتا:جے شنکر

’سابق وزیرا عظم اندرا گاندھی میں اس ذہنیت کو تبدیل نہیں کر سکی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-29
in اہم ترین
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

نئی دہلی//
وزیر خارجہ‘ ایس جئے شنکر نے جمعہ کو لوک سبھا میں پاکستان اور بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کے واقعات پر روشنی ڈالی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی دہلی پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے موقف کو ’اچھی طرح سے جانتا ہے’ لیکن ملک پڑوسی کی ’جنونی اور متعصب ذہنیت‘ کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے جئے شنکر نے فروری میں پاکستان میں ہندوؤں پر حملوں کے ۱۰ واقعات کی نشاندہی کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ان میں سے سات واقعات اغوا اور جبری تبدیلی مذہب سے متعلق ہیں، دو دیگر اغوا سے متعلق ہیں، اور ایک میں ہولی منانے والے طلبا کے خلاف’پولیس کارروائی‘ کی گئی ہے۔
جئے شنکر نے ایوان کو بتایا کہ سکھ برادری کے ارکان کے خلاف مظالم سے متعلق تین معاملے بھی درج ہیں۔ ایک معاملے میں، ایک سکھ خاندان پر حملہ کیا گیا تھا۔ وزیر نے کہا کہ ایک اور معاملے میں ایک سکھ خاندان کو پرانے گردوارہ کو دوبارہ کھولنے کیلئے دھمکی دی گئی تھی اور ایک اور معاملہ سکھ برادری کی ایک لڑکی کے اغوا اور تبدیلی مذہب سے متعلق تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو دیگر مقدمات میں احمدیہ برادری کے افراد شامل تھے اور ایک اور کیس جس میں غیر مستحکم ذہنیت کے حامل ایک مسیحی شخص پر توہین مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اس طرح کے معاملوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی اٹھاتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی طرح ہم بنگلہ دیش میں بھی اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر نظر رکھتے ہیں۔ان کاکہنا تھا’’ ۲۰۲۴ میں اقلیتوں پر حملوں کے ۲۴۰۰ واقعات ہوئے اور ۲۰۲۵ میں ۷۲ واقعات ہوئے۔ میں نے وہاں اپنے ہم منصب کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ سکریٹری خارجہ نے بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بھی اس معاملے کو اٹھایا‘‘۔
جئے شنکر نے ایک اور ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری حکومت کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھارت پاکستان کے خلاف سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے موقف کی طرز پر سخت کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، جے شنکر نے کہا کہ نئی دہلی اپنا موقف واضح کر رہا ہے لیکن ہم ایک حکومت اور ایک ملک کے طور پر پڑوسی کی جنونی اور متعصب ذہنیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا’’یہاں تک کہ اندرا گاندھی بھی ایسا نہیں کر سکیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس کا امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک توازن ہے: پوتن

Next Post

کشمیر میں جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات، سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

2025-05-29
۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق
اہم ترین

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

2025-05-29
Amit shah
اہم ترین

وزیر داخلہ امت شاہ آج دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے

2025-05-29
تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار
اہم ترین

تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

2025-05-29
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

اگلے ایک ہفتے تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

2025-05-29
اہم ترین

آزاد کی کویت میں طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

2025-05-29
’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘
اہم ترین

’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘

2025-05-29
پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت میں سٹیلتھ جنگی طیاروں کا پروگرام منظور

2025-05-28
Next Post
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے

کشمیر میں جمعتہ الوداع کے عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات، سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.