جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر عبداللہ نے ایشیا کے سب سے بڑے باغِ گل لالہ کو لوگوں کیلئے کھول دیا

’یہ کشمیر کی متنوع قدرتی خوبصورتی کا جشن ہے جو دنیا بھر میں فطرت سے محبت کرنے والوں کیلئے ایک اہم کشش ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-27
in اہم ترین
A A
عمر عبداللہ نے ایشیا کے سب سے بڑے باغِ گل لالہ کو لوگوں کیلئے کھول دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
سرینگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں اور زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو بدھ کے روز سیاحوں اور لوگوں کیلئے کھول دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو روایتی لباس پھیرن میں ملبوس تھے‘ نے دن کے۲بجے دیہی ترقی اور پنچایتی وزیر جاوید احمد ڈار،ناصراسلم وانی،رکن اسمبلی تنویر صادق‘احسان پردیسی،صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری، ضلع مجسٹریٹ سری نگر بلال محی الدین اور دیگر اعلیٰ افسروں کی موجودگی میں باغ کو کھولنے کی رسم انجام دی۔
وزیر اعلیٰ نے بعد میں باغ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود غیر مقامی سیاحوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے ٹیولپ شو کو کشمیر کی متنوع قدرتی خوبصورتی کا جشن اور دنیا بھر میں فطرت سے محبت کرنے والوں کیلئے ایک اہم کشش کے طور پر اجاگر کیا۔انہوں نے جموں و کشمیر کی لازوال دلکشی اور قدرتی مناظر پر زور دیتے ہوئے سیاحوں کو اس کی بے مثال شان و شوکت کو دیکھنے کی دعوت دی۔
سیاحوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے انہیں’زمین پر جنت‘ میں خوش آمدید کہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے آبائی ممالک میں ٹیولپ گارڈن کے اپنے تجربات کو یاد رکھیں اور ان کا اشتراک کریں۔
باغ کے باہر پہلے ہی مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی بھیڑ جمع ہوئی تھی جو باغ کے پر کیف نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے بے تاب نظر آ رہے تھے ۔
ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سیاحوں میں خاصا جوش و خروش دکھائی دے رہا تھا اور وہ کشمیر کے تمام سیاحتی مقامات کے حسن و جمال کے لئے تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے ۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے بتایا’’میں اس باغ کے نظاروں سے دیکھنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہی تھی‘‘۔انہوں نے کہا کہ یوں تو کشمیر کی ہر جگہ خوبصورت ہے تاہم اس باغ کی بات ہی کچھ الگ ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ باغ کو کے لئے ہر لحاظ سے تیار رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے ہموار تجربہ کو یقینی بنانے کے لیے ایک آن لائن اور کیو آر کوڈ پر مبنی ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جو سری نگر ہوائی اڈے ، ٹورسٹ ریسپشن سینٹر اور کئی ہوٹلوں پر دستیاب ہے ۔
ایشیا کے سب سے بڑے باغِ گل لالہ (اندراگاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن) میں امسال۷ء۱ملین ٹیولپ بلب سیاحوں کی تفریح کے لئے تیار ہیں جن میں نیدر لیڈ سے در آمد کئے گئے دو نئی قسمیں شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال باغ کے نظارے کو مزید رنگین و دلکش بنانے کے لیے دو نئی اقسام شامل کی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے’’سال گذشتہ باغ میں ایک صف میں ٹیولپ کی۷۲؍اقسام تھیں اس سال یہ تعداد بڑھ کر۷۴ ہو گئی ہے جس سے سیاح مزید مسحور کن نظارے سے محظوظ ہوں گے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ صرف ۲۵دنوں کے مختصر وقت میں۴لاکھ۶۵ہزار سیاح اس باغ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئے ۔
ٹیولپس کی زندگی انتہائی مختصر ہوتی ہے اور یہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی معیشت کو فروغ دے رہی ہے اور وادی کشمیر کی سیاحتی صلاحیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجی کمانڈر کا راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

Next Post

سرینگر میں خاتون منشیات فروش گرفتار‘ممنوعی اشیا ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سرینگر میں خاتون منشیات فروش گرفتار‘ممنوعی اشیا ضبط

سرینگر میں خاتون منشیات فروش گرفتار‘ممنوعی اشیا ضبط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.