سرینگر//
پولیس نے بڈگام ضلع میں سال رواں کے دوران اب تک۸منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر چار منشیات فروشوں کو مارچ۲۰۲۵میں پی آئی ٹی ، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ سال رواں کے دوران اب تک ضلع میں گرفتار کئے جانے والے منشیات فروشوں کی تعداد۸ہوگئی۔
بیان میں گرفتارشدگان کی شناخت نذیر احمد شیخ ساکن ٹنگہ نار چاڈورہ، محمد سلطان بٹ ساکن شولی پورہ،محمد الطاف گنائی ساکن درد پورہ، فاروق احمد شیخ ساکن ٹنگہ نار چاڈورہ،عبدالحمید ڈار ساکن شولی پورہ، ریاض احمد آہنگر ساکن شند پورہ واتہ کلو، معراج احمد میر ساکن چھون بڈگام اور محمد رفیق ڈار ساکن رسو کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس منشیات کے کاروبار کے خاتمے اور ایک محفوظ، منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جو کہ نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کے خطرات سے بچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔