جموں//
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)نے جموں میں آپریشنل تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔
اس دوران انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں اور شہریوں کے درمیان روابط پر بریفنگ دی گئی۔
یہ جانکاری فوج کی وائٹ نائٹ کور نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
فوج نے کہا’’وائٹ نارئٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایس آف سپیڈ ڈویژن کا دورہ کیا۔انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں اور شہریوں کے درمیان روابط پر بریفنگ دی گئی‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل نے تمام رینکس کی لگن اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی سراہنا کی۔انہوں نے تمام رینکس کو آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی تلقین اور حوصلہ افزائی کی۔