جموں//
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے کام محکمہ خزانہ کو منتقل کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا’’میں نے بی ای اے ایم ایس، پی آر او او ایف اور جن بھاگی داری جیسی کلیدی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی جس کا مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانا ہے ‘‘۔
واضح رہے کہ بی ای اے ایم ایس (بجٹ، تخمینہ، مختص اور نگرانی نظام) بجٹ کی تیاری اور اجازت کے لیے ایک آن لائن کمپیوٹرائزڈ ویب پر مبنی ایپلی کیشن ہے جبکہ پی آر او او ایف (سائٹ پر سہولیات کی تصویری رپورٹنگ) ایک موبائل ایپ ہے جس کا مقصد مختلف محکموں کے مختلف ڈی ڈی اوز کو مختص تمام کاموں کے کام کی پیشرفت کی نگرانی کرنا ہے ۔
عمر عبداللہ نے پیر کو اپنے دفتر کے’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’آج میں نے اسمبلی کو مطلع کیا کہ منصوبہ بندی کے کام محکمہ خزانہ کو منتقل کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے پوسٹ میں مزید کہا’’میں نے بی ای اے ایم ایس، پی آر او او ایف اور جن بھاگی داری جیسی کلیدی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی جس کا مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بڑھانا ہے ۔‘‘