جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہی ریاست کا درجہ بحال ہو گا ‘

ریلوے لائن کا افتتاح خطے کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے :عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in اہم ترین
A A
’وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہی ریاست کا درجہ بحال ہو گا ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے جمعہ کے روز کٹرا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف چناب ریل پل کا افتتاح کرنے کے بعد لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’میری خوش قسمتی ہے کہ میں جموں کشمیر کے تمام ریلوے پروجیکٹوں میں وزیر اعظم کے ساتھ منسلک رہا ہوں پہلا، جب اننت ناگ ریلوے اسٹیشن کا افتتاح ہوا، دوسرا، جب بانہال ریلوے ٹنل کا افتتاح ہوا‘‘۔
ریاستی درجے کی بحالی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا’’ایل جی منوج سنہا کو ایک جونیئر پوزیشن سے اپنے موجودہ عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ مجھے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے تنزلی کرکے یونین ٹریٹری کا وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا‘‘۔
سال ۲۰۱۴میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم مودی کے کٹرا کے پہلے دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہ ایک اتفاق ہے کہ۲۰۱۴میں اس تقریب میں چار لوگ موجود تھے اور آج وہ چاروں ایک بار پھر اس اسٹیج پر آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا’’میں اس وقت ایک ریاست کا وزیر اعلیٰ تھا لیکن آج ایک یونین ٹریٹری کا وزیر اعلیٰ ہوں لیکن میں مان کے چل رہا ہوں اس کو درست ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی اور آپ ہی کے ہاتھوں دوبارہ جموںکشمیر کو ریاست کا درجہ حاصل ہو گا ‘‘۔
عمر عبداللہ نے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کو جموں،بارہمولہ ریل پروجیکٹ کو قومی اہمیت کے پروجیکٹ کا درجہ دینے پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا’’یہ پروجیکٹ۸۴۔۱۹۸۳میں شروع کیا گیا تھا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’میں نے میڈیا کو مذاق میں بتایا کہ جب یہ پروجیکٹ شروع ہوا تو میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ آج میں ۵۵سال کا ہوں، میرے بچے کالج سے فارغ التحصیل ہیں اور آخر کار یہ منصوبہ مکمل ہو گیا‘‘۔
عمرعبداللہ نے نئی ٹرین لائن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا’’یہ خطے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے ، خاص طور پر بارش کی وجہ سے شاہراہوں میں رکاوٹوں کے دوران، جب بھی بارش ہوتی ہے اور ہائی وے بند ہو جاتی ہے ، تو ہوائی سفر کا کرایہ بڑھا جاتا ہے ،عام طور پر جن ٹکٹوں کی قیمت ۵ہزار روپے ہوتی ہے وہ یکایک ۲۰ہزار روپے تک پہنچ جاتی ہے لیکن اب اس ٹرین سے یہ استحصال کم ہو جائے گا، اور سفر آسان ہو جائے گا‘‘۔
عمر عبداللہ نے مقامی زراعت کے لیے ریلوے رابطے کے اقتصادی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہمارے سیب، چیری اور دیگر پھل اب زیادہ مؤثر طریقے سے ملک بھر کی منڈیوں تک پہنچ سکتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آخر کار عالمی منڈیوں تک ان کی رسائی ہوگی‘‘۔
عمرعبداللہ نے جموں اور سرینگر رنگ روڈ، دہلی،امرتسر،کٹرا ایکسپریس وے ، جموں،سرینگر ہائی وے فور لیننگ پروجیکٹ اور جموں اور سری نگر دونوں ہوائی اڈوں کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے بنیادی ڈھانچے پر مرکزی حکومت کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے کہا’’ہمارا پورا ارادہ اور پرعزم کوشش ہے کہ ان پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور آپ کے ‘وکیسٹ جموں کشمیر، وکسٹ بھارت’ کے نعرے کو پورا کیا جائے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مزید جامع ترقی کے منتظر ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کو ریل نیٹ ورک سے جوڑنے کا خواب وزیر اعظم مودی کے پختہ عزم سے ہی ممکن ہوا:اشونی ویشنو

Next Post

کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 2 افراد کی موت ,5 دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 2 افراد کی موت ,5 دیگر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.