منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعلیٰ کا سرینگر میں پریس کلب بحال کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-20
in تازہ تریں
A A
وزیر اعلیٰ کا سرینگر میں پریس کلب بحال کرنے کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

جموں/۲۰مارچ
وزیرا علیٰ‘ عمرعبداللہ نے سرینگر میں پریس کلب کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اخبار ات اور میڈیا کو سچ لکھنے پر سز نہیں دی جائےگی ۔
اپنے ماتحت محکموں کے مطالبات زر پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آج اسمبلی میں کہا”جموں میں پریس کلب چل رہا ہے لیکن سرینگر میں پریس کلب کو بد قسمتی سے سیاسی رنگ دیا گیا۔وہاں ایک پریس کلب تھا جو اچھا خاصا چل رہا تھا لیکن پتہ نہیں کن وجوہات کی بنیاد پر اُس پریس کلب کو رد کرکے ایک متوازی پریس کلب قائم کیا گیا“ ۔
عمرعبداللہ نے کہا” ہمارا یہ ماننا ہے کہ پریس کلب ایک ہی ہو نا چاہےے اور اس پریس کلب کی انتظامی کمیٹی کون ہو گی وہ سرینگر کا پرس طے کرے گا ۔ان سے کہا جائےگا کہ وہ پریس کلب کا الیکشن فوری کرائے اور جونہی ایک ورکنگ کمیٹی بن جاتی ہے ان کو ایک عمارت دے کے وہاں پریس کلب قائم کیا جائےگا “۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس ایوان کے ذریعے میڈیا کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ سچ بولنے پر کسی اخبار والے ‘ کسی میڈیا کو سزا نہیں دی جائےگی ۔ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا حکومت کو جواب دہ بنائے ۔ان کاکہنا تھا”ہم چاہتے ہیں کہ ہم سے جہاں پر غلطی ہو اس کی نشاندہی کی جائے ۔ ہم چاہتے ہیں جہاں کہیں پر ہماری کوئی خامی ہو اس کے بارے میں لوگوں کو پتہ چلے ۔لیکن یہ کہ جعلی خبر کو اصلی خبر کے طور پر پھیلایا جائے یہ ہم برداشت کرنے کیلئے تےار نہیں ہیں ۔گزارش ہے کہ میڈیا پہلے خبر کی تصدیق کرے ‘اگر اس کے بعد ہم غلط ہیں تو آپ لکھئے ‘لیکن جعلی خبر کو اصلی خبر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے وہ ہمارے لئے مصیبت بن جاتا ہے ۔جب تک ہم صحےح بات کو سامنے لاتے ہیں اس وقت تک وہ افواہ دنیا میں پھیل جاتی ہے“ ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ پچھلے دنوں شراب کی دکانوں کے ٹھیکے کے حوالے سے سراسر جھوٹ پھیلایا گیا۔اس میں ایک لفظ بھی سچ نہیں تھا ۔کسی اخبار‘ میڈیا کسی ذمہ دار چینل نے ایک بار بھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ اصل حقیقت کیا ہے ۔
سرکاری اشتہارات کی تقسیم سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے شفافیت اور شفافیت کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو اخبارات صرف سرکاری اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں وہ آزاد میڈیا کے طور پر کام نہیں کر سکتے۔ اگرچہ ہم میڈیا ہاو¿سز کی حمایت کریں گے لیکن ہمیں ایسے اخبارات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو صرف سرکاری پریس ریلیز شائع کرنے کے لیے موجود ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم وہ نہیں جو کھیل کو درمیان میں تبدیل کریں:وزیر اعلیٰ

Next Post

موبائل فون اور مسجد !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

موبائل فون اور مسجد !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.