سرینگر//
جموںکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سرینگر میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء ضبط کیں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ راولپورہ پیر باغ لنک روڈ پر معمول کی پیٹرولنگ کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ نوجوان عاقب فاروق بٹ ولد فاروق احمد بٹ ساکن نادر گنڈ پیر باغ کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ہیروئن جیسی نشیلی اشیائبرآمد کیں ۔
ترجمان نے کہاکہ بد نام زمانہ منشیات کے خلا ف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ تعاون فراہم کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کیلئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔