جموں//
جموں کشمیر حکومت نے جمعرات کو کہا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کی تحصیل بیروہ میں۵۲غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی ڈاکٹر شفیع وانی کے سوال کے جواب میں وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سکینہ ایتو نے ایوان کو بتایا کہ بیرواہ تحصیل میں ۵۲ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں جبکہ نارہ بل اور ماگام تحصیلوں میں غیر مقامی افراد کو ایسا کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔
ان غیر مقامی لوگوں کی شناخت کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر نے واضح کیا کہ انہوں نے علاقے کے اندر ہی شادی کی تھی۔
وزیر نے مزید کہا کہ نارہ بل میں۱۸۹۲۱‘ماگام میں۲۶۲۷۷؍اور بیروہ میں۶۲۳۴۳مقامی لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔