جموں//
جموں کشمیر حکومت نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں ۱۷لاکھ ۲۷ہزار۲سو۴۱کنال غیر قانونی قابض شدہ اراضی میں سے۱۵لاکھ۳۹ہزار۶سو۶۲کنال اراضی کو بازیاب کیا گیا ہے ۔
یہ جانکاری جمعرات کو قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی راجیور جسروتیہ کے سوال کے جواب میں متعلقہ وزیر نے دیا۔
جواب میں کہا گیا ’’جموں کشمیر میں کل۱۷لاکھ ۲۷ہزار۲سو۴۱کنال اور۸مرلہ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے میں تھی جس میں سے۱۵لاکھ۳۹ہزار۶سو۶۲کنال اور۵ء۱۵مرلہ اراضی کو بازیاب کیا گیا ہے ‘‘۔
جواب میں مزید کہا گیا ’’۳لاکھ۱۳ہزار۶۴۵ کنال اور۱۲مرلے سرکاری اراضی پر ابھی بھی قابضین کا قبضہ ہے تاہم متعلقہ قواعد کے مطابق بے دخلی کا عمل پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے ‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قابضین کے غیر قانونی قبضے میں جو اراضی ہے اس کی مالیت تخمیناً ۱۸کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔