منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت گلمرگ فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی:محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-10
in تازہ تریں
A A
سوپور اور کٹھوعہ ہلاکتوں پر عمر عبداللہ کی خاموشی مایوس کن: محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۰مارچ

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ حکومت گلمرگ فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”جوابدہی سے منہ موڑنا اس طرح کے مزید واقعات کےلئے راہ ہموار کر سکتا ہے جو ہماری ثقافت اور معاشرے کےلئے شدید نقصان کے باعث بن سکتے ہیں“۔

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

سابق وزیر اعلیٰ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز اسمبلی میں واضح کیا کہ گلمرگ شو میں حکومت کا کوئی رول نہیں ہے ۔

محبوبہ نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا”گلمرگ میں منعقدہ حالیہ فیشن شو کی بے ہودہ تصاویر کا مشاہدہ کرنا بہت پریشان کن ہے درحقیقت ایسا واقعہ جو ایک بے حیائی کا تماشا بن گیا رمضان کے مقدس مہینے میں پیش آیا، یہ افسوس سے کم نہیں ہے“۔

پی ڈی پی صدر کا کہنا تھا”یہ افسوسناک ہے کہ نجی ہوٹل والوں کو ان تقریبات کے ذریعے ایسی فحاشی کو فروغ دینے کی اجازت دی جاتی ہے جو ہماری ثقافتی اقدار کے سراسر متصادم ہیں“۔

محبوبہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا”حکومت اس فیشن شو کو پرائیویٹ معاملہ قرار دے کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی“۔انہوں نے کہا”جوابدہی سے منہ موڑنا اس طرح کے مزید واقعات کےلئے راہ ہموار کر سکتا ہے جو ہماری ثقافت اور معاشرے کےلئے شدید نقصان کے باعث بن سکتے ہیں۔“

بتادیں کہ گلمرگ میں ہفتے کو منعقدہ فیشن شو کے خلاف وادی کے سیاسی، سماجی، مذہبی و عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے ۔

میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے اس فحش فیشن شو پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے نام پر اس طرح کی بے حیائی کو کشمیر میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ اس پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے اپنے دفتر کے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا”گلمرگ کی تصاویر چونکا دینے والی ہیں“۔انہوں نے کہا”اس میں سیاحت کے بھیس میں ثقافتی یلغار نظر آتی ہے ، کشمیریوں کے جذبات کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ فیشن شو: رمضان کیاحکومت کسی بھی مہینے میں اس کی اجازت نہیں دیتی: وزیر اعلی

Next Post

ڈیزائنر شیوان اور نریش نے گلمرگ فیشن شو کےلئے معافی مانگ لی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
ڈیزائنر شیوان اور نریش نے گلمرگ فیشن شو کےلئے معافی مانگ لی

ڈیزائنر شیوان اور نریش نے گلمرگ فیشن شو کےلئے معافی مانگ لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.