جموں/۷مارچ
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج اپنی بجٹ تقریر میں ایک اہم امدادی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے انتیودیہ انا یوجنا (اے اے وائی) کے تحت کنبوں کے لئے 200 یونٹ مفت بجلی اور نقل و حمل کے فوائد کا اعلان کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام اے اے وائی کنبوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم اپریل سے خواتین کو ای بسوں سمیت تمام سرکاری ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ اے اے وائی سے مستفید ہونے والوں کو یکم اپریل سے ہر ماہ 10 کلو گرام مفت راشن ملے گا اور اے اے وائی زمرے کے تحت لڑکیوں کے لئے شادی کی امداد 50,000روپے سے بڑھا کر 75,000. روپے کردی گئی ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لئے اس سال سرینگر اور جموں میں 200 مزید ای بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔