جموں//
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے بدھ کے روز کہاکہ ہمیں اخوانی کہنے والوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نیشنل کانفرنس کا ماضی اخوانی رہا ہے ۔
شرما نے کہاکہ یہ فاروق عبداللہ ہی ہے جس نے کوکہ پرے کے ساتھ جوائنٹ ریلی کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق علی محمد ساگر کی جانب سے بی جے پی کو اخوانی پارٹی کہنے پر سنیل شرما اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس کو اپنے گریبان میں جھانک کر دینا چاہئے ۔
بی جے پی لیڈر نے کہاعلی محمد ساگر نے اٹانومی ریزولیشن کو منسوخ کرنے کی بات کی لیکن میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اس کابینہ کا حصہ تھے جس نے اٹونامی کو مسترد کیا۔
سنیل شرما نے کہاکہ جہاں تک اخوانی کہنے کا تعلق ہے تو ساگر صاحب کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ سال۲۰۰۲میں جاوید شاہ بانڈی پورہ سے نیشنل کانفرنس کا امیدوار تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کوکہ پرے کے ساتھ ایک جوائنٹ ریلی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی پر الزامات لگانے سے پہلے نیشنل کانفرنس کے لیڈران کو اپنے گریبان میں جھانک کردیکھنا چاہئے ۔