ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-02
in اہم ترین
A A
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

سرینگر//
جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی اور مبینہ طور پر شیڈو کابینہ تشکیل دینے والی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ایسا کوئی نظام نہیں ہے۔
ان کاکنا تھا’’صرف ایک کابینہ ہے۔ ہمارے ملک میں کوئی شیڈو کابینہ نہیں ہے۔ بی جے پی نے اب تک یہاں حکومت کی ہے۔ اب عوام کی حکومت اپنا کام کرے گی‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’سائے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے عوام سے ان کی توقعات پر پورا اترنے کا وعدہ کیا ہے اور ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے غلام سبطین مسعودی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جو اس ہفتے کے اوائل میں انتقال کرگئے تھے۔
مسعودی نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے حسنین مسعودی کے بھائی اور میر واعظ عمر فاروق کے سسر تھے۔
رمضان کے مقدس مہینے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اپنے اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا کہ لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ہر محکمہ کا جائزہ لیا اور ہر سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، چاہے وہ سحری اور افطار کے وقت بجلی کی فراہمی ہو، پانی کی فراہمی ہو، راشن کی فراہمی ہو، صفائی ستھرائی ہو یا ٹریفک ہو۔ امید ہے کہ حکومت یہ تمام اقدامات اٹھائے گی۔
ایک ترجمان نے بتایا کہ چیف منسٹر نے یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ بجٹ سیشن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔
اس سے پہلے وزیرا علیٰ نے آج صبح ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کے گھر واقع حیدر پاور ٹینگہ پورہ جاکر وہاں اُن کے لواحقین اور پسماندگان خصوصاً سینئر پارٹی لیڈر و ایم ایل اے پانپور جسٹس (ر) حسنین مسعودی اور میرواعظ کشمیر مولوی ڈاکٹر عمر فاروق کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔
اس موقعے پر مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے گئے اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور شریک غم ہونے کا بھی اظہار کیا۔
اس سے قبل عمر عبداللہ نے راج باغ جاکر وہاں معروف تاجر حاجی غلام نبی کپرا کے پسماندگان اور لواحقین کیساتھ تعزیت پُرسی کی اور ڈھارس بندھائی۔ اس موقعے پر مرحوم کے حق میں کلمات ، دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی ادا کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور شیر کشمیر کاروان کیساتھ کپرا خاندان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو بھی یاد کیا۔
عمر عبداللہ نے سابق ڈی آئی جی کشمیر مرحوم شیخ حافظ اختر کے گھر واقعہ راج باغ جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت بھی ادا کئے گئے ۔
وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے لائق فائق فرزندان خصوصاً سرمد حفیظ کی ڈھارس بندھائی ۔ انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مرحوم کے ایک بہتر اور باصلاحیت منتظم رہے اور کافی دیر تک شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کیساتھ بھی اپنے فرائض انجام دیئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں منشیات کا گروہ بے نقاب ‘اہم سازش کار گرفتار:پولیس

Next Post

نو کریاں نہ ملنے پر نوجوان طبقہ نشے کی اور راغب ہو رہا ہے :چودھری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
جب عمر عبداللہ نے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا تو خزانے خالی تھے: چودھری

نو کریاں نہ ملنے پر نوجوان طبقہ نشے کی اور راغب ہو رہا ہے :چودھری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.