جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’منشیات کے عادی افراد کو مجرم نہیںمتاثرین کے طور پر دیکھا جائے‘

خودکشی اور منشیات کے استعمال کی شرح میں کمی ہو ئی ہے :ایس ایس پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-28
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
ایس ایس پی بارہمولہ‘ گریندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کو مجرموں کے بجائے متاثرین کے طور پر دیکھا جانا چاہیے ۔
سنگھ نے کہا تاہم میں اس بات سے اختلاف کرتا ہوں کہ خود کشی اور منشیات کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سوک ایکشن پروگرام کے تحت رینج پولیس ہیڈ کوارٹر کے زیر اہتمام سکائنگ مقابلے کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سنگھ نے کہا’’جموں کشمیر پولیس نشے سے نجات کے مراکز اور مختلف سپورٹ پروگراموں کے ذریعے نشے سے لڑنے والوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے ‘‘۔
ایس ایس پی نے نوجوانوں سے تاکید کی کہ وہ پولیس سے مدد طلب کریں اور اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے دستیاب وسائل کا استعمال کریں۔
ایک سوال کے جواب میں سنگھ نے کہا’’میں اس بات سے اختلاف کرتا ہوں کہ خودکشی اور منشیات کی شرح بڑھ رہی ہے بلکہ سال گذشتہ کے مقابلے میں ان کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ‘‘۔
سنگھ نے کہا’’جو منشیات کے عادی افراد ہیں وہ مجرم نہیں ہیں بلکہ ان کو متاثرین کے طور پر دیکھا جانا چاہئے بلکہ جو منشیات سپلائی کرتے ہیں وہ مجرم ہیں‘‘۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو حل نہیں ہوسکتا ہے ۔
ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے ڈی ایڈکشن سینٹر کھولے ہیں اور یونین ٹریٹری انتظامیہ بھی ہر ضلع میں ایسے سینٹر کھول رہی ہے ۔
اس دوران پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پوسٹ فرصل کی ایک پارٹی نے ڈامی ڈولا کراسنگ پر ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا جو ایک بیگ اٹھائے ہوئے مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے۴۷ء۱۰کلو خشخاش پوست جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار شدہ کی شناخت محمد سعید پرے ولد محمد عبداللہ پرے ساکن ہم شالی بگ کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ کولگام پولیس ضلع سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ ضرور پورا کیا جائیگا : مرکزی وزیراٹھوالے

Next Post

راجوری میں مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات

راجوری میں مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.