جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مدثر رشید:کوڑے کرکٹ کو دلکش فن میں تبدیل کرنے والا کشمیری انجینئر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-22
in مقامی خبریں
A A
مدثر رشید:کوڑے کرکٹ کو دلکش فن میں تبدیل کرنے والا کشمیری انجینئر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر///
کچھ کرنے کا جوش و جذبہ ہو تو ایک معمولی سے چیز کو غیر معمولی فن میں تبدیل کرکے اپنے شوق کو روزگار کا ایک موثر ذریعہ بنایا جا سکتا ہے ۔
اس حقیقت کو سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے اپنی محنت سے صحیح ثابت کر دیا ہے ۔وہ لکڑی کے پرانے ٹکڑوں سے مختلف قسموں کی خوبصورت اور خوشنما چیزیں بناتا ہے جن کی خوبصورتی کے دلدادے کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں جو ان چیزوں کو خرید کر اپنے گھروں کی زینت بناتے ہیں۔
رشیداس طرح نہ صرف اپنا ایک شوق پورا کرتا ہے بلکہ خود اپنا روز گار بھی کما رہا ہے ۔
اس نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا’’میں نے اس طرح کے ویڈیوز دیکھے جن میں پرانی بلکہ کوڑے کرکٹ میں پھینکی گئے پرانے سامان کو اچھی اور کا آمد چیزوں میں تبدیل کیا جاتا تھا‘‘۔اس کا کہنا تھا’’میں اس سے متاثر ہوا اور سوچا یہاں لکڑی کے ٹکڑوں کو یوں ہی بوسیدہ ہونے کیلئے کوڑے کرکٹ میں پھینکا جاتا ہے تو کیوں نہ میں اس پر کام کروں گا‘‘۔
رشید نے کہا’’تو میں نے کام شروع کیا یہ سوچ کر جو وقت میں باہر گھومنے پھرنے یا فون پر ضائع کروں اس سے بہتر ہے کہ میں اس وقت کو اسی کام پر صرف کروں گا‘‘۔اس نے کہا’’میں نے کئی چیزیں بنائی ہیں، لیمپ بنایا ہے اور اب حال ہی میں نے ایک گھڑی بنائی ہے اور اس طرح کی کئی چیزیں بنائی ہیں اور بنانے کا منصوبہ بھی ہے جن کو گھروں کی زیبائش و آرائش کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ‘‘۔
دوران گفتگو اس نے کہا کہ جو گھڑی میں نے بنائی ہے اس کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے خریدار آئے ہیں۔اس کا کہنا ہے ’’محنت ضائع نہیں ہوتی ہے جو چیز ہم بناتے ہیں اس کی اچھی خریداری ہے اور پیسہ بھی اچھا آتا ہے گرچہ کشمیر میں ابھی اس طرح کا رجحان نہیں ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر اس کا ایک اچھا مارکیٹ ہے ‘‘۔
رشید نے کہا’’اس کے با وجود جو چیزیں میں بناتا ہوں اس کا پیسہ آتا ہے جس پر میں مطمئن ہوں اور جس کو کسی بھی صورت میں وقت کا زیاں یا پیسے کا نقصان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے‘‘۔اس نے کہا’’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ایک صبر آزما اور انتہائی مشقت والا کام ہے لیکن جس قدر میں محنت کرتا ہوں اسی قدر مجھے دلی سکون بھی ملتا ہے اور ایک شاہکار چیز بھی وجود میں آتی ہے ‘‘۔
انجینئر نے کہا’’میں نے چھوٹے پیمانے پر یہ کام شروع کیا ہے اور اس کا اچھا رسپانس آرہا ہے جس سے مجھے حوصلہ ملا ہے اور میں آگے اس میں مزید وسعت لائوں گا‘‘۔رشید نے کہا’’یہ ایک ایسا کام ہے جس کو جز وقتی جاب بھی بنایا جا سکتا ہے اور اس میں وہ وقت صرف کیا جا سکتا ہے جو ہم فضول چیزوں میں ضائع کرتے ہیں‘‘۔
رشید اپنے اہل خانہ کا شکر گذارہے اور کہتا ہے’’ گھر والوں نے مجھے بھر پور سپورٹ کیا ۔انہوں نے مجھے ایسا کام کرنے سے نہیں روکا بلکہ ہر ممکن مدد فراہم کی‘‘۔انہوں نے کہا’’کوئی بھی کام حقیر نہیں ہے بلکہ ہر وہ جائز کام جس پر روزی روٹی کا انحصار ہو انتہائی مقدس ہوتا ہے‘‘۔اس نے اپنے پیغام میں کہا’’میری والدین سے یہی گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا ہر جائز کام کرنے سے نہ روکیں بلکہ اس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں‘‘۔
اس کا کہنا تھا’’تعلیم یافتہ نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ سرکاری نوکریوں کے انتظار میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہ بیٹھیں بلکہ کم سے کم سرمایہ کاری اور محنت سے اپنا روزگار حاصل کریں‘‘۔
رشید نے کہا’’ہمیں اپنے والدین پر بوجھ بننے کے بجائے ان کے کاندھوں پر ذمہ داریوں کے بوجھ کو کم کرنے میں معاون بننا چاہئے ‘‘۔اس نے کہا کہ ہمت اورلگن سے مشکل سے مشکل رکاوٹ کو بھی دور کیا جاسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرمایہ کاری کے دوران زمین کا تحفظ ہونا چاہئے :وزیر اعلیٰ

Next Post

’ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ بہ حیثیت قوم ہم کہاں ہیں ؟‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی

’ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ بہ حیثیت قوم ہم کہاں ہیں ؟‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.