منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ بہ حیثیت قوم ہم کہاں ہیں ؟‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-22
in مقامی خبریں
A A
میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیری سماج کی موجودہ ابتر صورتحال پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود سے یہ سوال کرنا چاہئے کہ بطور ایک قوم ہم کہاں جا رہے ہیں؟.
اطلاعات کے مطابق کئی جمعہ تک نظر بندی سے رہائی کے بعد مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ جب ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑاتے ہیں تو نہ بارش، نہ پانی، نہ برف اور لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترسنے لگے ہیں کیا یہ سب اللہ کی ناراضگی کی علامت نہیں ہے ۔
انہوں نے گزشتہ اقوام کے اوپر اللہ کے قہر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب کسی معاشرے میں بدعنوانی اور نا انصافی عام ہوجاتی ہے تواللہ تعالیٰ بھی اپنی برکتیں اور رحمتیں روک دیتا ہے ۔
میرواعظ نے سوپور کے ایک بدنام زمانہ شخص اعجاز شیخ کی بری کرتوتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو کئی دہائیوں تک سینکڑوںمعصوم بچوں کی زندگیاں برباد کرنے کا ذمہ دار ہے اور یہ جرم اس اکیلے کا جرم نہیں ہے بلکہ اس کو جرم کرنے کی شہہ ہماری خاموشی کی وجہ سے ملی ہے ۔
عمرفاروق نے کہاکہ ہم اپنے دین کی تعلیمات سے غافل ہو چکے ہیں، جعلی پیر فقیروں اور توہمات کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، بجائے اس کے کہ ہم سچے علم کی جستجو کریں۔ ہم بغیر سوچے سمجھے جعلی پیروں فقیروں پر یقین کرنے لگتے ہیں اور یہ مجرم ہماری لاعلمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور کمزوروں کا استحصال کرتے ہیں۔ اسی لیے حقیقی اسلامی تعلیم کی اشد ضرورت ہے ۔
میرواعظ نے ایسے مجرموںکو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جانی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا گھناو نا جرم کرنے کی جرا ت نہ کرے کیونکہ اس کے جرائم نے نہ صرف معصوم بچوں کی زندگیوں کو تباہ کیا بلکہ ایک مقدس پیشے پر بھی بداعتمادی اور بدنامی کا داغ لگا دیا۔
میرواعظ نے کہا کہ ہمارا معاشرہ منشیات، دھوکہ دہی، اور آن لائن جوا جیسی برائیوں میں ڈوب رہا ہے ۔ یہ معاشرتی بیماریاں ہماری نسلوں کو تباہ کر رہی ہیں اور ہماری اخلاقی بنیادیں کمزور ہو رہی ہیں۔
میرواعظ نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت بار بار جامع مسجد کو بند کرنے اور ہمارے مذہبی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ بند ہوجانا چاہئے کیونکہ عبادت الٰہی کی ادائیگی ہمارا حق ہے اور اس معاملے میں غیر ضروری مداخلت ہم سب کیلئے ناقابل قبول ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ قریب آرہا ہے اور یہ ہمارے لئے اللہ کی طرف رجوع کرنے ، توبہ کرنے ، اور خود کو پاک کرنے کا بہترین موقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مدثر رشید:کوڑے کرکٹ کو دلکش فن میں تبدیل کرنے والا کشمیری انجینئر

Next Post

سیکورٹی فورسز نے جموں میں کئی مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی

سیکورٹی فورسز نے جموں میں کئی مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.