سرینگر//
پی ڈی پی کی لیڈر التجا مفتی نے جموں کشمیر میں شراب پر پابندی عائد کرنے کی وکالت کرتے ہوئے اس سلسلے میں پارٹی دفتر سے ایک دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
التجا کا کہنا ہے’’جموں وکشمیر میں شراب اور منشیات سے زندگیاں اور خاندان تباہ ہو رہے ہیں‘‘۔
پی ڈی پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو اپنے ’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کیا۔
التجا نے کہا’’جموں وکشمیر میں شراب اور منشیات سے زندگیاں اور خاندانوں بر باد ہو رہے ہیں‘‘۔ان کا پوسٹ میں کہنا ہے ’’اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے ہمیں اس کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے یک جٹ ہونا چاہئے ‘‘۔
پی ڈی پی لیڈر نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا’’آپ کل پی ڈی پی دفتر سرینگر میں صبح۱۱بجے سے دوپہر۲ بجے کے درمیان شراب پر پابندی کے لیے پی ڈی پی کے بل کی حمایت میں ایک دستخطی مہم کے لیے میرے ساتھ شامل ہوں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں شراب پر پابندی کیلئے کچھ اراکین اسمبلی نے پارٹی لائنز سے الگ ہو کر پرائیویٹ بل پیش کئے ہیں۔