ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

راتھر کی عمر سے ملاقات:سپیکر کے عہدے کی توہین:لون

’اسمبلی کے اسپیکر وزیر اعلیٰ کے سامنے اچھے لڑکے کی طرح بیٹھے تھے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-16
in اہم ترین
A A
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

جموں//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دفتر کی جانب سے اسپیکر عبدالرحیم راتھر کی جانب سے بجٹ اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے طلب کئے جانے کے بعد ایک تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں ہندواڑہ کے ممبر اسمبلی‘سجاد لون نے اس ملاقات کو مقننہ کے تقدس اور اسپیکر کے عہدے کی ’توہین‘ قرار دیا ہے۔
لون نے سوال کیا کہ مقننہ میں سب سے بڑی اتھارٹی اسپیکر کو چیف منسٹر سے ملنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
ممبر اسمبلی نے اسپیکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے سامنے ایک اچھے لڑکے کی طرح بیٹھے ہوئے ہیں۔ لون نے جمہوریت میں اسپیکر کی حیثیت کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔
لون کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی کتاب کے ایک اقتباس کے مطابق، جب لوک سبھا کے پہلے اسپیکر نے وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے ملاقات کرنا چاہا، تو وزیر اعظم اسپیکر کے دفتر پہنچے، بجائے اس کے کہ اسپیکر ان کے پاس آئیں۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سپیکر عبدالرحیم راتھر کے درمیان ہفتے کے روز ملاقات ہوئی جس دوران ان کے درمیان آئندہ بجٹ اجلاس پر تبادلہ خیال ہوا۔
جموںکشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس۳مارچ کو جموں میں منعقد ہوگا۔ یہ جموں وکشمیر کا یونین ٹریٹری کی حیثیت سے پہلا بجٹ اجلاس ہوگا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس وزیر خزانہ کا بھی قملدان ہے ‘۷مارچ کو بجٹ پیش کریں گے جبکہ ۸مارچ کو بجٹ پرعام بحث ہوگی۔
عمر عبداللہ نے اپنے دفتر کے’ایکس‘ہینڈل پر ہفتے کو ایک پوسٹ میں کہا’’عبدالرحیم راتھر نے مجھ سے آئندہ بجٹ اجلاس، اس کے شیڈول اور اہم قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والے ایک نتیجہ خیز بجٹ سیشن کے منتظر ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کے۲۸روزہ سیشن کا آغاز۳مارچ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب سے ہوگا جس کے بعد۶مارچ تک ارکان اسمبلی کی طرف سے شکریہ کی تحریک ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی۷۹فیصد کمی درج کی گئی

Next Post

’دفعہ۳۷۰ کی منسوخی ایک تاریخی فیصلہ تھا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
آرٹیکل 370 کی منسوخی ‘تاریخی فیصلہ’ : نائب صدر دھنکر

’دفعہ۳۷۰ کی منسوخی ایک تاریخی فیصلہ تھا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.