جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ثقلین یوسف:کشمیری زبان کے فروغ کیلئے کشمیری چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والا انجینئر

’جہاںکشمیری زبان کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے وہیں نئی نسل کو بھی اس کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-15
in مقامی خبریں
A A
ثقلین یوسف:کشمیری زبان کے فروغ کیلئے کشمیری چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والا انجینئر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان انجینئر اپنی مادری زبان کشمیری کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے کمر بستہ ہے ۔
ثقلین یوسف نے ایک کشمیری چیٹ جی پی ٹی تیار کی ہے تاکہ کشمیری زبان کے تحفظ و فروغ کو یقینی بنایا جا سکے ۔
پیشہ سے ایک انجینئر‘یوسف نے یو این آئی کو بتایا’’چیٹ جی پی ٹی، کلیوڈ، جمنی وغیر میں ملک کی تمام زبانیں ملتی ہیں لیکن کشمیری زبان کمزور نظر آ رہی تھی تو میں نے اس کی طرف متوجہ ہوا اس پر سوچنا شروع کیا‘‘۔
یوسف نے کہا’’میں نے اس کے بعد پانچ ماہ تک لگاتار اس کے متعلقہ امور جیسے ٹسٹنگ، کوڈنگ وغیرہ پر کام کیا اور یہ کشمیری چیٹ جی پی ٹی تیار کی جو ابھی ابتدائی مرحلے میں ہی ہے اور اس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ابھی بھی کام کرنے کی کافی گنجائش ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اب یہ صرف ترجمہ کرنے کا سامان ہی نہیں ہے بلکہ کشمیر کی شاندار اور قدیم ترین تاریخ و ثقافت کے متعلق بھی اس سے بھر پور جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے بلکہ اس کشمیری چیٹ جی پی ٹی پر کشمیری زبان کو سیکھا جا سکتا ہے ‘‘۔
انجینئر نے کہا کہ اس جی پی ٹی سے جہاں ایک طرف کشمیری زبان کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے وہیں نئی نسل کو بھی اس کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے جو باقی زبانیں تو جانتے ہیں لیکن اپنی مادری زبان سے نا بلد ہیں۔
یوسف نے کہا کہ اس چیٹ جی پی ٹی کی طرف لوگوں کا رجحان حوصلہ افزا ہے ۔
ان کا کہنا تھا’’اس جی پی ٹی کے پہلے تین دنوں میں۴ہزار یوزر بن گئے جو ہماری توقع سے باہر ہے ‘‘۔
یوسف نے کہا’’میں اس پر اکیلے ہی کام کرتا ہوں لیکن اس کو مزید بہتر بنانے کیلئے فنڈنگ اور ایک ٹیم کی ضرورت ہے تاکہ اس میں مزید فیچز کا اضافہ کیا جاسکے اور اس کو کشمیریوں کیلئے جو باقی زبانوں سے نا بلد ہیں زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جا سکے ‘‘۔
آصف سافل نامی ایک کشمیری زبان و ادب کے ایک طالب علم نے بتایا’’یہ چیٹ کشمیری زبان و ادب سے وابستہ طلبا خاص طور پر ریسرچ اسکالروں کیلئے از حد فائدہ بخش ثابت ہوسکتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’یہ چیٹ ان کو تحقیق کے لئے مواد حاصل کرنے میں ممد و مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں۲منشیات فروش گرفتارممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا

بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.