پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت بارہمولہ اور کٹھوعہ واقعات میں براہ راست مخل نہیں ہو سکتی :صادق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-11
in تازہ تریں
A A
مارچ سے لوگوں کو 2 سو یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی: تنویر صادق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۱فروری

نیشنل کانفرنس کے ترجمان اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کٹھوعہ اور بارہمولہ واقعات کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات جموں و کشمیر کے لوگوں کو الگ کر سکتے ہیں۔

صادق نے کہا”ہم ان واقعات میں براہ راست مخل نہیں ہو سکتے کیونکہ لا اینڈ آرڈر ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لہذا ہم نے براہ راست اس معاملے کو وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا ہے “۔

متعلقہ

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

این سی ترجمان نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

صادق نے کہا”کسی بھی بے گناہ کی موت نہیں ہونی چاہئے ، اس سلسلے میں کل ہمارے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ مرکزی وزیر داخلہ سے ملے اور کٹھوعہ اور سوپور میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ایسی چیزوں سے جموں وکشمیر کے لوگ الگ ہوسکتے ہیں اگر حالات ٹھیک کرنے ہیں تو ہمیں ایک ساتھ چلنا ہوگا“۔

ان کا کہنا تھا”ایک اہم بات یہ ہے کہ لا اینڈ آرڈر ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لہذا ہم اس میں براہ راست مخل نہیں ہوسکتے ہیں اسی لئے ہم نے معاملہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور ہم اس پر لگے ہوئے ہیں“۔

صادق نے کہا”عمر عبداللہ نے کل ہی پریس کے ساتھ یہ واضح کیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ریاستی درجے کی بحالی، کٹھوعہ اور سوپور واقعات اور یہاں کی گورننس پر بات ہوئی ہے “۔

ان کا کہنا تھا”ہم بار بار دہرا رہے ہیں کہ ریاستی درجہ جلد بحال ہونا چاہئے تاکہ ہم لوگوں کے مسائل کو حل کر سکیں، یہاں اس کی وجہ سے کئی چیزیں رکی ہوئی ہیں اور دہرا کنٹرول بھی ہے جس کا ایک ہی علاج ہے کہ ریاستی درجہ بحال کیا جائے “۔

عارضی ملازمین کے احتجاج کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رکن اسمبلی نے کہا”اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پُر امن احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے “۔انہوں نے کہا”حکومت عارضی ملازمین کے مسائل کو دیکھ رہی ہے لیکن اس میں تھوڑے وقت کی ضرورت ہے ، یہ ان کی حکومت ہے اور ان ملازموں کے مسائل کا حل جلد سے جلد نکالا جائے گا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

Next Post

وزیراعلیٰ عمر کا آگ سے متاثرہ سونمرگ مارکیٹ کا دورہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
Next Post
وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں وزیر اعلی عمر نے ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زور دیا

وزیراعلیٰ عمر کا آگ سے متاثرہ سونمرگ مارکیٹ کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.