نئی دہلی/یکم فروری
مرکزی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے مرکزی بجٹ میں جموں کشمیر کےلئے 41,000.07 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
تاہم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مرکزی امداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ کل مختص رقم میں سے 40,619.30 کروڑ روپے مرکزی امداد کے طور پر مختص کیے گئے ہیں تاکہ خطے کے وسائل کے فرق کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔
اس کے علاوہ یونین ٹیریٹری ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے لئے 279 کروڑ روپے اور انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے وسائل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 101.77 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
رواں مالی سال کے لئے مالی امداد 42,277.74 کروڑ روپے سے کم ہوکر 41,000.07 کروڑ روپے کردی گئی ہے۔