ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مڈل کلاس کےلئے بڑی ٹیکس چھوٹ: 12 لاکھ روپے تک کا انکم ٹیکس نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-01
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کی وصولی 13.68 لاکھ کروڑ سے متجاوز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/ یکم فروری

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتہ کے روز مڈل کلاس کو چھوٹ کی حد بڑھا کر اور سلیب میں تبدیلی کرکے نئے ٹیکس نظام کے تحت 12 لاکھ روپے تک کمانے والے افراد کو کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔

تنخواہ دار ملازمین کےلئے یہ صفر ٹیکس کی حد 12.75 لاکھ روپے سالانہ ہوگی، جس میں 75ہزار روپے کی معیاری کٹوتی کو مدنظر رکھا جائے گا۔

متعلقہ

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

نئے انکم ٹیکس نظام کے تحت زیادہ چھوٹ اور تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

وزیر فینانس نے کہا”اب مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ نئے نظام کے تحت 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی (یعنی کیپیٹل گین جیسی خصوصی شرح آمدنی کے علاوہ ایک لاکھ روپے ماہانہ کی اوسط آمدنی) تک کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گا“۔

سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا”نیا ڈھانچہ متوسط طبقے کے ٹیکسوں کو کافی حد تک کم کرے گا اور ان کے ہاتھوں میں زیادہ پیسہ چھوڑ دے گا، جس سے گھریلو کھپت، بچت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا“۔

12 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ آمدنی والے افراد پر 4 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر صفر ٹیکس، 4 سے 8 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 5 فیصد، 8 سے 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 10 فیصد، 12 سے 16 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس ہوگا۔

16 سے 20 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 20 فیصد، 20 سے 24 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر 25 فیصد اور 24 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی پر 30 فیصد انکم ٹیکس لگایا جائے گا۔

نئے نظام میں 12 لاکھ روپے کی آمدنی والے ٹیکس دہندگان کو 80 ہزار روپے کا ٹیکس فائدہ ملے گا۔ 18 لاکھ روپے کی آمدنی والے شخص کو ٹیکس میں 70,000 روپے کا فائدہ ملے گا۔

25 لاکھ روپے کی آمدنی والے شخص کو 1.10 لاکھ روپے کا فائدہ ملتا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عام بجٹ کی خاص جھلکیاں

Next Post

مرکزی بجٹ:جموں کشمیر کےلئے 41,000.07 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
Next Post
جموں کشمیر کا آئندہ مالی سال کا۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ منظور

مرکزی بجٹ:جموں کشمیر کےلئے 41,000.07 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.