بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

گزشتہ دس سالوں میں تقریبا تمام نظریاتی کام مکمل ہوئے ہیں: امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-23
in تازہ تریں
A A
گزشتہ دس سالوں میں تقریبا تمام نظریاتی کام مکمل ہوئے ہیں: امت شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

احمد آباد/23 جنوری
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ نریندر مودی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی سمیت تقریبا ًتمام زیر التوا نظریاتی کاموں کو مکمل کرلیا ہے اور وہ اپنی تیسری مدت میں بھی اسی راستے پر گامزن رہے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر یہاں گجرات یونیورسٹی کے میدان میں ہندو روحانی اور خدمت میلے کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔
شاہ نے دعویٰ کیا کہ ایک وقت تھا جب ہندو اپنے ہی ملک میں اپنی شناخت ظاہر کرنے سے ہچکچاتے تھے۔ان کاکہنا تھا”دس سالوں میں، حالات بدل گئے ہیں۔ اب ہمارے نظریے کے مطابق تقریبا ًتمام زیر التوا کام مکمل ہو چکے ہیں، چاہے وہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہو، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہو، تین طلاق کا خاتمہ ہو اور یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کا نفاذ ہو“۔
غور طلب ہے کہ یو سی سی کو قومی سطح پر نافذ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن بی جے پی زیر اقتدار اتراکھنڈ نے اسے پیش کیا ہے اور شاہ نے پچھلے مہینے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ اسے تمام ریاستوں میں نافذ کیا جائے گا۔
شاہ نے یہاں اپنی تقریر میں مزید کہا کہ مودی حکومت نے ان نامکمل کاموں کو 10 سال میں مکمل کیا ، لیکن پچھلی حکومتوں نے 70 سالوں میں ان کو ہاتھ نہیں لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اپنی تیسری مدت میں بھی اسی سمت میں چلتی رہے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ 170 ممالک نے یوگا کو قبول کیا ہے۔
شاہ نے کہا کہ جی 20 سمٹ کے دوران دنیا بھر کے رہنما یہاں آئے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا جو ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت دنیا بھر سے ہمارے دیوتاو¿ں کی تقریبا ً350 چوری شدہ مورتیوں کو واپس لانے میں کامیاب رہی ہے۔
ہندو آدھیاتمک سیوا میلہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہندو مندروں اور تنظیموں نے آدیواسیوں کو تعلیم دینے یا لاکھوں غریب شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے سمیت مختلف طریقوں سے سماج کی خدمت کی، لیکن کبھی بھی اپنے کام کی تشہیر نہیں کی۔
وزیر داخلہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروگرام کے ذریعے ایسی تمام خدمت پر مبنی ہندو تنظیموں کو ایک چھت کے نیچے لایا تاکہ لوگ ان اداروں کی خدمات کو سمجھ سکیں۔
شاہ نے کہا کہ سیوا میلہ میں سماج کی بہتری کے لئے کام کرنے والی ہندو تنظیموں کے تقریبا 200 اسٹال ہیں ، جن میں سے ایک اندور ریاست کی 18 ویں صدی کی حکمران مہارانی اہلیا بائی ہولکر کو وقف ہے جنہوں نے سومناتھ سمیت تقریبا 200 مندروں کو بحال کیا تھا جنہیں مسلم حملہ آوروں نے تباہ کردیا تھا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کے ساتھ تجارت کی بحالی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی: جے شنکر

Next Post

راجوری میں 200 سے زائد افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
راجوری میں 200 سے زائد افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل

راجوری میں 200 سے زائد افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.