منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ پاکستان میں گرنے والا میزائل حادثے کے سوا کچھ نہیں تھا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-16
in مقامی خبریں
A A
’ پاکستان میں گرنے والا میزائل حادثے کے سوا کچھ نہیں تھا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

سرینگر/۱۵مارچ(ویب ڈیسک)
امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی میزائل کے گرنے پر نئی دہلی کی جانب سے موقف آگیا ہے جس کے بعد اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے ایک پریس بریفنگ کے دوران جب صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے تصدیق کی ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث ایک میزائل پاکستان میں گرا اس پر آپ کیا کہیں گے؟ ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت سے پاکستان میں گرنے والا میزائل ایک حادثے کے سوا کچھ نہیں تھا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کی وزارتِ دفاع نے نو مارچ کو پیش آنے والے واقعے پر تفصیلی بیان جاری کیا ہے جس پر وہ مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔
نیڈ پرائس سے جب سوال کیا گیا کہ چند ماہ قبل بھارت میں یورینئم کی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے الزام میں چند ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، کیا اس معاملے پر بھارت سے سفارتی سطح پر کسی قسم کے تحفظات کا اظہار کیا گیا؟ اس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے علم میں نہیں لیکن دنیا بھر میں اور خصوصاً جوہری ہتھیاروں کے حامل ملکوں میں نیوکلیئر سیفٹی پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
اس دوران چینی ترجمان ڑاؤ لیجیان نے بیجنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہم متعلقہ ممالک سے جلد از جلد رابطہ اور بات چیت کرنے کے علاوہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘
چینی ترجمان نے بھارت اور پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ ’معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنائیں اور اس طرح کے واقعات کے دوبارہ ہونے سے بچنے اور غلط حساب کتاب کو روکنے کیلئے بروقت اطلاع کا طریقہ کار قائم کریں‘۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ’جنوبی ایشیا کے دونوں اہم ممالک ہیں، جو علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں‘۔
اس سے قبل پیر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کی حمایت کی اور تمام مسائل پر دونوں پڑوسیوں کے درمیان براہ راست بات چیت کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت رواں ہفتے کے اوائل میں تسلیم کیا تھا کہ۹ مارچ۲۰۲۲ کو ’تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایک میزائل حادثاتی طور پر پاکستانی علاقے میں فائر کیا گیا‘۔تاہم پاکستان نے کہا تھا کہ وہ نئی دہلی کی ’سادہ وضاحت‘ سے مطمئن نہیں ہے اور اس واقعے سے منسلک حقائق جاننے کیلئے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
بھارت میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ براہموس سپرسونک میزائل کا ایک غیر مسلح، پریکٹس ورڑن بھارتی فضائیہ کی خفیہ سیٹلائٹ بیس پر معائنے کے دوران غلطی سے پاکستان میں فائر ہوگیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا شہری دم توڑ بیٹھا

Next Post

سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.