سرینگر//
پولیس نے سری نگر میں چوری کے ایک کیس کو حل کرکے دو ملزموں کو گرفتار اور مسروقہ مال برآمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ۲۲نومبر۲۰۲۴کو پولیس اسٹیشن ہارون کو محمد اظہر گلکار ولد ظہور الدین ساکن چند پورہ ہارون کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ۱۸؍اور ۱۹نومبر کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چور اس کے رہائشی مکان واقع چند پورہ میں گھس گئے اور زیوارت و دیگر چیزیں اڑا لے گئے ۔
ترجمان نے کہا کہ شکایت پر پولیس اسٹیشن ہارون میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔
بیان میں کہا گیا’’تفتیش کے دوران، سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر، کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ اور جرم میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت کے لیے بلایا گیا‘‘۔
بیان میں کہاگیا’’اس دوران ایک ملزم عمر شفیع ڈار ساکن گھاٹ، شالیمار کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی نگرانی کے بعد ملزم کی شناخت عادل شبیر خان ولد شبیر احمد خان ساکن کمار محلہ اشبر نشاط کے طور پر ظاہر کی‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا’’اس طرح ملزم کو گرفتار کیا گیا اور فوری کیس میں اس کے ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۲۴سیکشن۴۵۷‘۳۸۰آئی پی سی کے تحت اور ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۳۹سیکشن(۳)۳۳۱‘۳۰۵بی این ایس کے تحت مقدمہ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ‘‘۔
ترجمان نے کہا’’اس کے انکشاف پر ایک اور ملزم (چوری کا مال وصول کرنے والا) محمد مقبول ڈار ولد عبدالکریم ساکن سیٹھار گنڈ، پلوامہ، جو بکال کمپلیکس نزدیک فائر سروس سمبورہ روڈ کاکہ پورہ پلوامہ میں واقع المقبول جیولرز کے نام سے اپنی دکان چلاتا ہے ، کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے تقریباً ۰۲ء۸۴گرام وزنی سونے کی اشیاء، جس کی مالیت۵لاکھ ۷۱ہزار روپے ہے ،بر آمد کی گئیں۔