اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

طلبا احتجاج میں ‘ این سی ‘وزیر اعلیٰ کے بیٹے ‘ اور پی ڈی پی نے حصہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-24
in مقامی خبریں
A A
طلبا احتجاج میں ‘ این سی ‘وزیر اعلیٰ کے بیٹے ‘ اور پی ڈی پی نے حصہ لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں پہلی دفعہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی لیڈران نے مشترکہ طورپر احتجاج کیا ۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے ایک بیٹے نے بھی طلباء کے اس احتجاج میں حصہ لیا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر دوسرے اہم مسائل پر بھی این سی ، پی ڈی پی اپنی آواز بلند کرتی تو یہاں کی سیاسی صورتحال کچھ اور ہی ہوتی ۔
یو این آئی اردو نامہ نگار کے مطابق سری نگر میں پہلی دفعہ نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اوراے آئی پی لیڈران نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف مشترکہ طورپر احتجاج کیا۔
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمان آغا روح اللہ مہدی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پی ڈی پی یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ، التجا مفتی اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر خورشید نے گپکار سری نگر میں احتجاج کیا ۔
نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی لیڈران نے اس موقع پر کہاکہ آج یہاں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی بلکہ ہم یہاں نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے کی خاطر آئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ریزرویشن پالیسی اوپن میرٹ امیدواروں کے لئے سم قاتل ہے لہذاس کو کالعدم قرار دینا اب ناگزیر بن گیا ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے نوجوانوں کی خاطر آج احتجاج کیا اس کی نظیر ملنا مشکل ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاست سے بالا تر ہو کر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈران نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف مشترکہ دھرنا دیا جو سراہنا کے قابل ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دوسرے اہم مسائل پر بھی پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے لیڈران احتجاج کرتے تو آج جموں وکشمیر کے لوگوں کو یہ دن دیکھنے ہی نہیں پڑتے ۔
عوامی حلقوں کے مطابق دیر آئید درست آئید کے مصداق آج نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی لیڈران نے ایک اہم مسئلے پر احتجاج کیا اور ہمیں پوری امید ہے کہ مستقبل میں بھی حساس معاملات پر دونوں پارٹیوں سے وابستہ لیڈران اپنی آواز بلند کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ:سرکاری ملازم پر ’حملہ‘کرنے والے دو افراد گرفتار

Next Post

وادی میںبجلی بحران: وزیر اعلیٰ کی بجلی کٹوتی کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post

وادی میںبجلی بحران: وزیر اعلیٰ کی بجلی کٹوتی کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.