اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہائی کورٹ کا ریزرویشن پالیسی پر سرکار کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-12
in اہم ترین
A A
حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
جموںکشمیراور لداخ ہائی کورٹ نے حکومت کو موجودہ ریزرویشن پالیسی کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی کے سلسلے میں نوٹس جاری کی ہے ۔
عدالت نے اس معاملے پر حکومت سے جواب طلب کیا ہے ، اس کیس کی اگلی شنوائی۲۷دسمبر کو مقرر کی گئی ہے ۔
جموںکشمیر ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس رجنیش اسوال اور جسٹس محمد یوسف وانی کی سربراہی میں بینچ نے۹نومبر کو سماعت کے دوران جواب دہندگان کو تین ہفتوں کے اندرا ندر اپنے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو ایک ہفتے میں سروس کے لے لئے مطلوبہ اقدامات کرنے کو بھی کہا تھا۔
ہائی کورٹ میں عرضی داور علی نے دائر کی اور اس کی حمایت جموںکشمیر سیول سوسائٹی نے کی ہے ۔ اس کیس کی پیروی جنید احمد جنید کی سربراہی میں جے یو ایس ایڈوکیٹس اینڈ سالٹرس فرنٹ نئی دہلی کر رہے ہیں۔
درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ ریزرویشن پالیسی پرسب کو تحفظات ہیں لہذا اس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریزرویشن پالیسی مساوات کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی کرتی ہے ۔
درخواست گزاروں نے مزید کہاکہ ریزرویشن فریم ورک کا ایک مقررہ وقت کے اندر اندر جائزہ لینے اور اس سے معقول بنانے کی خاطر ایک آزاد کمٹی تشکیل دی جائے جس سے اس عمل میں انصاف اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔
ڈویژن بینچ نے اس اہم مسئلے کی اگلی شنوائی کی تاریخ۲۷دسمبر۲۰۲۴کو مقرر کی ہے ۔
بتادیں رواں سال کے آغاز میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے پہاڑی برادری کے لئے دس فیصد ریزویشن کو منظور ی دی اور اس طرح سے اس تبدیلی کی وجہ سے مختلف ذمروں میں کل مخصوص نشستوں کو۶۰فیصد تک بڑھا دیا گیا ۔
اوپن میرٹ امیدوار جن کی آبادی سب سے زیادہ ہیں ان کے لئے صرف اب ۴۰فیصد کوٹا ہی مختص رکھا گیا ہے جس وجہ سے اوپن میرٹ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں میں بے چینی پھیل گئی اور اس پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ریزرویشن پالیسی کے خلاف اب ڈاکٹر بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں کیونکہ اس پالیسی کی وجہ سے ایم ڈی اور بی ڈی ایس کیلئے۷۰فیصد سیٹیں مختلف ذمروں کیلئے مخصوص رکھی گئی اور اوپن میرٹ امیدواروں کیلئے صرف تیس فیصد سیٹیں ہی رکھی گئی ہیں جس کے خلاف ڈاکٹروں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا اور سرکار کو الٹی میٹم بھی دے دیا۔
جموںکشمیر کی سرکار نے گزشتہ روز ہی ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کی خاطر کابینہ کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر مقررہ مدت کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے بغیر کسی بھی ریاست یا یوٹی میں۷۰فیصد ریزرویشن پالیسی لاگو نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خاتون سمیت ۴منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Next Post

’ یقین دلاتا ہوں کہ دربار کی منتقلی کو بحال کیا جائیگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
ریاست کا درجہ بحال ہونے کے بعد سیاسی قیدیوں کے معاملوں کی پیروی کی جائے گی: عمر عبداللہ

’ یقین دلاتا ہوں کہ دربار کی منتقلی کو بحال کیا جائیگا‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.