سرینگر//
منشایت کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے اونتی ورہ میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک خاتون منشیات فروش سمیت۴منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن پٹن کی ایک ٹیم نے ریلوے کراسنگ پٹن پر ایک ناکے کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں تین افراد سوار تھے ۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان افراد کی تحویل سے۷۸گرام چرس پائوڈر بر آمد کی گئی جس کے بعد ان کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن پپٹن میں مزید قانونی کارروائیوں کی انجام دہی کیلئے بند رکھا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت جان محمد میر ولد غلام محمد میر، محمد یعقوب میر ولد مرحوم عبدالعزیز میر ساکنان نیلہ پال پورہ اور فیصل احمد حجام ولد غلام قادر غحجام ساکان پوشواری اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ اس جرم کیلئے استعمال کی جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس ایک اور کارروائی کے دوران اونتی پورہ میں ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ پولیس کو لارکی پورہ میں ایک مکان میں ممنوعہ مواد موجود ہونے کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کی قیادت میں تحصیلدار اونتی پورہ کے ساتھ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران فریدہ اختر ساکن لارکی پورہ نامی ایک خاتون کے مکان سے ۵۰۰ء۲۰گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ منشیات فروشی میں ملوث اس خاتون کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔