ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سنبھل مسجد تنازعہ: ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم نے لگائی روک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سنبھل مسجد تنازعہ: ضلعی عدالت کی کارروائی پر سپریم نے لگائی روک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

نئی دہلی/ 29 نومبر
سپریم کورٹ نے اتر پردیش کے سنبھل کی شاہی جامع مسجد سروے تنازعہ کے معاملے میں جمعہ کو ضلعی عدالت سے کہا کہ وہ ہائی کورٹ میں سماعت تک کوئی کارروائی نہ کرے ۔
اس کے ساتھ ہی عرضی گزار شاہی جامع مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے اور ریاستی حکومت کو علاقے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایت دی۔
چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور سنجے کمار کی بنچ نے اتر پردیش کو اس علاقے میں امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ہدایت دی جہاں گزشتہ روز شدید پتھرا¶ کے دوران چار مظاہرین کی موت ہو گئی تھی۔
بنچ نے حکم دیا کہ اگر کوئی نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاتی ہے تو اسے تین دن کے اندر ہائی کورٹ میں سنا جائے ۔
عدالت عظمیٰ نے یہ بھی حکم دیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر کی رپورٹ کی سروے رپورٹ کو سیل بند احاطہ میں رکھا جائے ۔
بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا”ہم نہیں چاہتے کہ اس دوران کچھ بھی ہو…. انہیں (شاہی جامع مسجد کمیٹی) کو مناسب اقدامات کرنے دیں۔ ہم اسے زیر التوا رکھیں گے “۔
بینچ کے سامنے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ یہ حکم (سروے کرنے کے لیے ) عوام کو بہت نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایسے 10 کیسز زیر التوا ہیں جن میں سروے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
بنچ نے کہا”ہمیں امید ہے اور یقین ہے کہ ٹرائل کورٹ کوئی کارروائی نہیں کرے گی…. ہم نے خوبیوں اور خامیوں پر کوئی رائے نہیں دی ہے “۔
بنچ نے اس معاملے کو 6 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے میں زیر غور لانے کی ہدایت کی۔
وکیل وشنو شنکر جین نے مدعی ہری شنکر جین اور دیگر کی طرف سے بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ سول جج (سینئر ڈویژن) کے سامنے سماعت کی اگلی تاریخ 8 جنوری مقرر کی گئی ہے ۔
سنبھل کیس میں ہدایت دینے سے پہلے ، بنچ نے شروع میں کہا تھا کہ اسے سول جج (سینئر ڈویژن) کے 19 نومبر کو دیے گئے حکم پر کچھ اعتراضات ہیں۔
سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج سے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو غیر جانبدار رہنا ہوگا اور علاقے میں امن برقرار رکھنا ہوگا۔
اس کے علاوہ، سپریم کورٹ نے مدعی کو ہدایت کی کہ وہ کوئی دستاویزات داخل نہ کرے ۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ایڈووکیٹ کمشنر کی رپورٹ کو سربمہر رکھا جائے ۔
عرضی گزار کمیٹی نے ’کم وقت‘ میں آرڈر کیے گئے سروے کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے میں تشدد ہوا اور چار مظاہرین کی موت ہو گئی۔
عرضی میں ’جلد بازی‘(سروے کرنے میں) کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں جس میں سروے کی اجازت دی گئی تھی اور سروے ایک دن کے اندر کیا گیا تھا۔ اچانک ایک دوسرا سروے دو دن بعد بمشکل چھ گھنٹے کے نوٹس کے ساتھ کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی ہے اور ملک کے سیکولر اور جمہوری تانے بانے کو خطرہ ہے ۔
سروے کرنے کا حکم سول جج (سینئر ڈویژن) نے ایڈوکیٹ ہری شنکر جین اور دیگر کے ذریعہ دائر مقدمہ پر دیا تھا۔
مدعی کے مطابق چندوسی میں واقع شاہی جامع مسجد کو مغل بادشاہ بابر نے 1526 میں شری ہری ہر مندر کو منہدم کرنے کے بعد بنایا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری

Next Post

دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں دو سرکاری ملازمین برطرف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
مسلسل غیر حاضر رہنے کے پاداش میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر نوکری سے بر طرف

دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں دو سرکاری ملازمین برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.