منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں۷۰فیصد ملازم غیر حاضر ‘نائب وزیر اعلیٰ کی سخت کارروائی کی تنبیہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-29
in اہم ترین
A A
’خصوصی درجے کی لڑائی کسی خطے یا مذہب تک محدود نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

جموں//
سرکاری دفاتر میں غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چودھری نے کہا کہ میں نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے دوران قریب۷۰فیصد ملازموں کو غیر حاضر پایا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں چیف انجینئر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کا اچانک دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
چودھری نے کہا’’جب میں نے آج یہاں پانامہ چوک میں چیف انجینئر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا تو میں حیران ہوا کہ وہاں ملازم ہی موجود نہیں تھے جو سینئر افسر ہیں وہ بھی موجود نہیں تھے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’’اس دفتر میں۷۰فیصد ملازم موجود نہیں تھے ‘‘۔
چودھری نے کہا’’ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے پہلے کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے اور اب عوام کی حکمرانی ہے جمہوریت کی حکمرانی ہے ‘‘۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ احتساب اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سرکاری محکموں میں اس طرح کے اچانک دورے کئے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا’’ایسا لگتا ہے ہمیں ہر سرکاری دفتر میں جانا ہوگا‘‘۔
چودھری نے کہا کہ ہم غریبوں کے پیسوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا’’وزیر اعلیٰ عمر صاحب کی بھی ہدایات ہیں کہ ہم لوگوں تک پہنچیں اور جو بھی سہولیات ہیں ان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔‘‘
ادھر ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے چیف اِنجینئرپی ڈبلیو ڈی( آر اینڈ بی) جموں کے دفتر اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر کا اچانک معائینہ کیا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کو عوامی خدمات کی تیز تر اور پریشانی کے بغیر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کو اِن کے لئے دِی گئی سہولیات سے اِستفادہ کرتے ہوئے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صحت سے متعلق پالیسیوں کے فوائد اُنہیںبغیر کسی رُکاوٹ کے فراہم کئے جائیں۔
بعد ازاں، متعدد وفود سول سیکرٹریٹ میں نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہوئے اور اُنہیں اَپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
سیکرٹریٹ ملازمین کے ایک وفد نے خدمات سے متعلق متعدد مسائل اُٹھائے اور ان کے اَزالے کا مطالبہ کیا۔ پی ایم پیکیج کے اُمیدواروں کی ڈیپوٹیشن نے زُمرہ کی اَسامیوں کی ڈِی ریزرویشن کے مسئلے کو اُجاگر کیا۔
اِسی طرح رام بن، راجوری، ڈوڈہ اور کٹھوعہ کے وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں کی ترقی سے متعلق مسائل کو پیش کئے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کو بروقت اور مناسب حل کے لئے دیکھا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی‘

Next Post

منفی۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ : سرینگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز

منفی۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ : سرینگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.