ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں میں زائد از۵۰مقامات پر چھاپے‘ متعد مشتبہ افراد گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-27
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں پولیس نے ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس دوران متعدد بالائی ورکروں کو دھر دبوچا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری ، پونچھ، ادھم پور اور ریاسی میں ۵۰مقامات پر کریک ڈاون کے دوران اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیاگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹ معاونین اور دیگر مشتبہ افراد کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا جس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چھاپہ ماری دہشت گرد تنظیموں کی مدد و اعانت بشمول لاجسٹک سپورٹ، بھرتی ، اسلحہ وگولہ بارود پہنچانا اور رقوم کی فراہمی میں سہولیات کاری فراہم کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا مقصود تھا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ راجوری ضلع میں درہال، تھانہ منڈی، کالاکوٹ، منجاکوٹ اور درمشالہ میں نو مقامات پر ڈالے گئے ، پونچھ ضلع میں سرنکوٹ، منڈی ، مینڈھر اور گرسائی کے۱۲مقامات پر سرچ آپریشن چلایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھاپہ ماری تھانہ منڈی اور راجوری پولیس اسٹیشن میں درج دو کیسوں کے سلسلے میں ڈالے گئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ مقدمات سرحدی ضلع میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں بشمول، جیش، لشکر طیبہ جیسی کالعدم تنظیموں سے منسلک ہیں جو دہشت گردی کو منظم کرنے اور تخریبی سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر بالائی ورکروں کو فعال کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق ادھم پور ضلع میں۲۵مقامات جن میں بسنت گڑھ، رائے چیک، چکا ، کاڑواہ ، مورا، کنڈ ، کھینڈ، لودھرا اور ریاسی ضلع میں پونی، گلاب گڑھ، ارناس، پناسہ، اور مورا چسانہ میں درجہ ایف آئی آر زیر نمبر۲۴/۲۷کے سلسلے میں ڈالے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپہ ماری کے دوران متعدد ملی ٹینٹ معاونین اور مشتبہ ملی ٹینٹوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بشمول، الیکٹرانک آلات، اہم کاغذات، نقدی کے ساتھ ساتھ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ چھاپہ ماری کے دوران بے گناہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے اس حوالے سے احتیاط سے کام لیا گیا ۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران ضبط کئے گئے مواد اور معلومات کی بنیاد پر تحقیقات جاری رہے گی۔
پولیس آفیسر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مشتبہ افراد کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو جانکاری فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جموں وکشمیر پولیس انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکر ناگ کے لارنو گاورن میں بھیانک آتشزدگی دس دکانیں خاکستر

Next Post

کشمیر شدید سردیوں کی لپیٹ میں، پہلگام سرد ترین مقام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر شدید سردیوں کی لپیٹ میں، پہلگام سرد ترین مقام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.